❃ _قَــوَاعِــدُ مُـھِــمّۃٌ فِـــی الصَّـــرفِ ⇋ النَّـــحْـوِ_  ❃
❃ _قَــوَاعِــدُ مُـھِــمّۃٌ فِـــی الصَّـــرفِ ⇋ النَّـــحْـوِ_ ❃
June 8, 2025 at 12:16 PM
قاعدہ: ناقص واوی سے اسم مفعول کے آخر میں جب دو واؤ جمع ہو جائیں تو دوسری واؤ کو یا سے بدل دیں گے بشرطیکہ اس کی ماضی فَعِلَ کے وزن پر ہو جیسے مَرْضِيٌّ اصل میں مَرْضُوْوٌ تھا از سمع یسمع چونکہ اس کی ماضی فَعِلَ کے وزن پر تھی تو واؤ کو یا سے بدل دیا اور پھر سَيِّدٌ والا قاعدہ جاری کیا گیا تو مذکورہ شکل تشکیل پائی۔۔۔ جبکہ مَدْعُوٌّ جو کہ اصل میں مَدْعُوْوٌ تھا از نصر ینصر مَمْحُوٌّ اصل میں مَمْحُوْوٌ تھا از فتح یفتح مَرْخُوٌّ اصل میں مَرْخُوْوٌ تھا از کرم یکرم ان سب میں دوسری واؤ کو یا سے تبدیل نہیں کیا گیا بوجہ ان کی ماضی کے فَعِلَ کے وزن پر نہ آنے کے ۔۔۔ ان سب میں دو ہم جنس حروف جمع ہوئے بس ادغام کر دیا گیا ۔۔واللہ اعلم
❤️ 👍 22

Comments