
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 16, 2025 at 01:22 PM
ایران اسلامی برادری کا حصہ ہے،ایران پر اسرائیل کے جارحانہ حملے کی ہم صرف مذمت نہیں کرتے بلکہ ہم ایران کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔
نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے جنگی مجرم قرار دیا ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہورہا ہے اور وہ مسلمانوں کے خلاف دندناتا پھر رہا ہے،اس ماحول میں جمعیۃ علماء اسلام سب کو جنجھوڑ رہی ہے کہ فلسطین کے بعد ایران پر حملہ ہوا ہے اس کے بعد اگلی باری کس اسلامی ملک کی ہوگی ؟
اگر حرمین شریف کی طرف پیشرفت کی گئی تو ہم جس طرح آج فلسطین کے ساتھ کھڑے اسی طرح دنیا کا ہر ایک مسلمان حرمین شریفین کے تحفظ کے لئے اپنا خون بہا لے گا لیکن حرمین شریفین پر آنچ نہیں آنے دے گا۔!
مولانا فضل الرحمن