
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 17, 2025 at 03:20 PM
'ہم میزائلوں سے تنگ آچکے ہیں‘ — جنگ سے خوفزدہ اسرائیلی شہری کشتیوں کے ذریعے ملک چھوڑنے لگے
ویب ڈیسک – 17 جون 2025
تل ابیب: ایران اسرائیل جنگ کے دوران بڑھتے ایرانی میزائل حملوں سے خوفزدہ اسرائیلی شہری ملک چھوڑنے لگے ہیں۔ فضائی حدود بند ہونے اور پروازوں کی معطلی کے بعد بڑی تعداد میں لوگ سمندری راستے سے قبرص جا رہے ہیں۔
اسرائیلی اخبار "ہارٹز" کے مطابق ہرزلیا، حیفا اور عسقلان کی بندرگاہوں پر نجی یاٹس کے ذریعے شہریوں کا انخلا جاری ہے۔ ہرزلیا مرینا اب ایک عارضی ہوائی اڈے جیسا منظر پیش کر رہا ہے، جہاں صبح سویرے سے لوگ اپنی یاٹس کی تلاش میں پہنچ جاتے ہیں۔
کئی افراد نے سوشل میڈیا گروپس پر ملک سے نکلنے کے منصوبے بنائے ہیں۔ یاٹ مالکان 10 مسافروں پر مشتمل گروپس کو لے جانے کے لیے فی نشست 700 سے 6000 شیکل (تقریباً 700 سے 1600 امریکی ڈالر) تک وصول کر رہے ہیں۔
مسافروں میں سے بعض نے دبے لفظوں میں جنگ اور میزائل حملوں کے خوف کا اعتراف کیا، جبکہ کئی افراد کا کہنا ہے کہ وہ صرف اپنے گھروں یا خاندان والوں کے پاس جا رہے ہیں۔
ایک یاٹ کے کپتان نے خبردار کیا کہ کچھ یاٹس بغیر لائسنس یا انشورنس کے کام کر رہی ہیں، جو خطرناک اور غیر قانونی ہے۔
ایک جوڑے نے بندرگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں واضح طور پر کہا: "ہم میزائلوں سے تنگ آچکے ہیں، اس لیے جا رہے ہیں۔"