❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 18, 2025 at 11:13 AM
مالک اور غاصب میں فرق! جب غزہ پر بارود برسا، جب آسمان آگ اُگلنے لگا اور زمیں لرز اُٹھی، تب بھی اہلِ غزہ نہ ڈگمگائے، نہ ترکِ وطن کیا۔ ٹوٹی چھتوں کے نیچے، ملبے کے سائے میں، بچوں کو گود میں لیے، وہ اپنی سرزمین سے یوں وابستہ رہے جیسے درخت اپنی جڑوں سے۔ ان کی نظر میں خاکِ وطن صرف مٹی نہیں، شہادت کی خوشبو، صبر کی مہک اور استقامت کا چراغ ہے۔ چنانچہ دنیا یہ دیکھ حیران رہ گئی جب جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی 24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ 76 ہزار قدسی شمالی غزہ پہنچ گئے حالانکہ ان کے گھر ملبے کا ڈھیر بن چکے تھے۔ دوسری جانب حیفہ کی بندرگاہ پر ایک اور منظر رقم ہوا، جب محض چند میزائلوں کی آواز سے ہی اسرائیلی آبادکاروں کی ہمت پگھل گئی۔ تقریباً 800 صیہونی، جو جدید ترین حفاظتی نظاموں اور ایٹمی طاقت کے سائے تلے جی رہے تھے، خوف کے مارے بحری جہازوں پر چڑھ دوڑے۔ اُن کے چہروں پر دہشت تھی، دلوں میں بے یقینی، اور زبانوں پر سوال "یہ کون لوگ ہیں جو ملبے سے لڑ رہے ہیں اور ہم قلعوں میں کانپ رہے ہیں؟" یہی تو اصل فرق ہے زمین کے اصل مالک اور غاصب کے مابین۔ غزہ والوں کے پاس فقط ایمان ہے، لیکن وہی ان کا اثاثہ ہے۔ جبکہ آبادکاروں کے پاس سب کچھ ہے، سوائے دل کے۔ اک طرف ہے زمین سے رشتہ دوسری طرف زمین سے فرار اب دجالی حکومت کو فرار پابندی لگانا پڑی ہے۔ (ضیاء چترالی)

Comments