❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 18, 2025 at 04:01 PM
‏آواز ِ دروں —— امریکی استعمار کا طریقہ واردات نیا نہیں ھے، جاپان پر ایٹم بم گرانے سے ویتنام پر چڑھائ تک ،افغانستان ،عراق اور غزہ سے ایران تک یہ ھمیشہ امن لانے کے نام پر تباھی مسلط کرتے ھیں اور سیلف ڈیفنس کی آڑ میں جارحیت کرتے ھیں ، امریکہ اور اسکے سہولت کاروں کے دل و دماغ مسلمانوں کیخلاف کینہ بغض منافقت اور نفرت سے بھرے ھوۓ ھیں لیکن مسلم حکمران مصلحتوں ، سمجھوتوں اور خوف میں گھِرے ھوۓ ھیں ،عرب حکمران اپنی بادشاھتوں کا بھاری خراج ادا کرکے اپنے عارضی اقتدار محفوظ بنا رھے ھیں غزہ پر مسلط جارحیت کیخلاف متحد ھو کر جدوجہد نہ کرنیکا نتیجہ ایران پر حملے کی شکل میں سامنے آ یا ھے، اگر ایران کو شکست ھو گىئ تو بات یہاں نہیں رُکے گی ، پاکستان ، ترکی ، سعودی عرب دشمنان اسلام کے اگلے ھدف ھو سکتے ھیں۔۔ عالمی استعمار سے بچاؤ کی یہ جدوجہد تدبر ، تفکر ،جرات اور اتحاد کی متقاضی ھے، مضبوط معیشت ، موثر دفاع ، ٹیکنالوجی کا حصول اور سب سے بڑھ کر اپنے اپنے ملکوں میں انصاف کی حکمرانی کامیابی کی کلید بن سکتے ھیں ۔۔ اٹھیں ! مہلت ِ عمل زیادہ نہیں ھے ۔۔

Comments