
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 18, 2025 at 05:50 PM
*📢 حماس کا سخت ردعمل: امریکی-صہیونی امدادی نظام دراصل موت کا جال ہے*
تحریک حماس نے ایک بیان میں اسرائیلی حملوں اور امداد کی تقسیم کے موجودہ طریقہ کار پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے:
🔸 قابض افواج بھوکے اور بے سہارا فلسطینیوں کو جان بوجھ کر امریکی-صہیونی "موت کے جال" کے قریب نشانہ بنا رہی ہیں، تاکہ امداد پر مکمل کنٹرول حاصل کیا جا سکے۔
🔸 مجازر میں اضافہ، جبری انخلاء اور محفوظ علاقوں کی مسلسل کمی نہ صرف جنگی جرائم ہیں بلکہ ایک منظم نسل کشی کی جنگ کا تسلسل ہیں۔
🔸 مواصی خان یونس میں جاری صورتحال کو حماس نے نسل کُشی اور نسلی تطہیر کا نیا نمونہ قرار دیا ہے۔
🔸 حماس نے عرب و اسلامی ممالک اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور فوری طور پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔
🔸 تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی خونریز امدادی پالیسی جاری رہی تو یہ امداد تقسیم کرنے کا نظام قتلِ عام کا ذریعہ بن جائے گا۔
🔸 حماس نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیاں ہی واحد قابلِ اعتماد اور محفوظ ذریعہ بنیں جو اہلِ غزہ تک حقیقی انسانی امداد پہنچا سکیں۔