❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 19, 2025 at 06:13 PM
*روس کا امریکہ کو ایران-اسرائیل جنگ میں فوجی مداخلت سے باز رہنے کا انتباہ* روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا کہ اگر امریکہ نے فوجی کارروائی کی تو یہ ’انتہائی خطرناک قدم ہوگا جس کے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔‘ صدر پوتن نے چین کے صدر شی جن پنگ سے بات کی، جس میں دونوں نے اسرائیل کی کارروائیوں کی مذمت کی اور فوری جنگ بندی پر زور دیا۔ پوتن نے یہ بھی کہا کہ ایران نے روس سے کوئی فوجی مدد نہیں مانگی اور ان کا معاہدہ دفاعی اتحاد نہیں ہے۔ روس ایران کا قریبی اتحادی ہے اور دونوں نے حال ہی میں ایک اسٹریٹیجک معاہدہ بھی کیا ہے، لیکن روس نے ایران کو فوجی مدد فراہم نہیں کی ہے۔ پوتن نے اسرائیلی وزیر اعظم اور ایرانی صدر سے بھی فون پر بات کی اور خود کو ثالثی کے لیے پیش کیا ہے لیکن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تجویز کو مسترد کر دیا اور کہا ہے کہ یوکرین کے ساتھ ’پہلے اپنی جنگ کا حل نکالیں۔‘

Comments