❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 20, 2025 at 01:27 PM
‏پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹوئٹر پر 25 لاکھ فالوورز ہیں۔ اُنہوں نے ایران میں اسلامی حکومت کے خاتمے کے لیے امریکی و اسرائیلی منصوبے کو بے نقاب کیا۔ بھگوڑے بادشاہ کی اولاد رضا پہلوی کو اقتدار میں لانے کے منصوبے پر تنقید کی۔ رضا پہلوی کو عالمی استعمار کی داشتہ قرار دیا۔ لوگوں نے اس موقع پر خواجہ آصف کو مہذب الفاظ استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ اس کے جواب میں خواجہ صاحب نے تاریخی جواب دیا، اُنہوں نے کہا کہ ’’یہ افسوسناک ہے کہ ایسے لوگ ہیں جو لسانی خوبیوں کے بارے میں فکر مند ہیں جب "مہذب دنیا" کی نگرانی میں نسل کشی ہو رہی ہے، ہزاروں بچوں کو بلا روک ٹوک قتل کیا جا رہا ہے۔ یہ کوئی دعوت طعام نہیں ہے جہاں کسی کو زبان و آداب کا خیال رکھنا چاہیے۔ پہلوی ایک نسل کش جنونی نیتن یاہو کے ساتھ کھڑا ہے، اس لیے وہ صرف توہین کا حقدار ہے اور کچھ نہیں۔
Image from ❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️: ‏پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے ٹوئٹر پر 25 لاکھ فالوورز ہیں۔ اُنہو...

Comments