
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 21, 2025 at 10:37 AM
مشہور شیعہ عالم دین آغا شرف الدین موسوی صاحب انتقال فرماگئے
آپ نے خلفاء راشدین کے حوالے سے جو موقف اپنایا اس بنیاد پر چند تھڑے باز اور دوکاندار ٹائپ ایرانی راتب خور ذاکروں اور کمرشل ملاوں نے آپکو ناصرف تکالیف پہنچائیں بلکہ بہت سوں نے تو آپکی تکفیر بھی کی، لیکن آغا صاحب نے اپنا کام اور مشن جاری رکھا!!!!
آغا صاحب نے رشد وہدایت کے نام سے خلفاء راشدین کے دفاع میں ایک شہرہ آفاق کتاب بھی لکھی، اسکے علاوہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے متعلق انکا کام شیعی حلقوں سے ہضم نا ہو پاتا کیونکہ انکی عمارت ہی تبرا پر کھڑی ہے اور بہت سوں کا تو چولہا ہی تنقیص و تکفیر پر جلتا ہے
آغا شرف الدین صاحب نے علمی دلائل دیکر نا صرف تشیع میں رائج بدعات و رسومات کی نشاندہی فرمائ بلکہ آج کے شیعہ نوجوان کو قرآن و سنت سے جوڑنے کی کوشش میں ساری عمر گزاردی۔۔۔۔
ہمارے ایک استاد اکثر فرمایا کرتے تھے کہ ہماری کتب میں جو شیعہ روات یا بعض مقامات پر شیعہ مراجع کے حوالے ملتے ہیں وہ آغا صاحب والی تشیع ہے نا کہ مروجہ گالم گلوچ، مار دھاڑ اور جلسے جلوسوں والی۔۔۔۔
اگر تو تشیع موسوی صاحب والی ہو تو وحدت امت مسلکی ہم آہنگی اور فرقہ واریت سے نجات سب ممکن ہے
میری اپنے شیعہ قارئین سے درخواست ہیکہ اس بار محرم الحرام میں آغا صاحب کا لٹریچر ضرور پڑھیں ان شاءاللہ دل و دماغ صحابہ کرام کی محبت سے معطر ہونگے اور تکفیری سوچ کا خاتمہ ہوگا!!!
دعا ہیکہ آغا صاحب کے سفر آخرت میں انکا یہ کام قبول ہو اور اللہ تعالی آغا صاحب کے لئیے آسانیاں پیدا فرمائے
آمین
آفتاب نذیر