
❤️مسلم امہ اور عصر حاضر❤️
June 21, 2025 at 01:46 PM
*القسام بریگیڈ کے نو منتخب سربراہ کا یمنی مسلح افواج کے سربراہ کو پیغام*
قائدِ كتائبِ القسام نے عیدالاضحی کے موقع پر یمنی مسلح افواج کے سربراہ کو ایک غیر معمولی پیغام ارسال کیا، جس میں فرمایا:
"ہم تک آپ کا برادرانہ، مخلصانہ اور عربی شجاعت و حمیت سے لبریز پیغام پہنچا، جو عیدالاضحی کے مبارک موقع پر ہمارے لیے باعثِ عزت و افتخار ہے۔ آپ کے الفاظ اس لیے بھی ہمارے دلوں میں گہرے نقش چھوڑ گئے کہ وہ ان عظیم، ناقابلِ فراموش مجاہدانہ قربانیوں اور باوقار موقفات کے ساتھ جڑے ہیں، جو یمنِ حکمت و ایمان کے سچے بھائیوں نے پیش کیے۔"
انہوں نے مزید کہا:
"ہم جنابِ قائد سید عبدالملک الحوثی، یمنی مسلح افواج اور عظیم یمنی عوام کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں، ہمیں نہ پیٹھ پھیرنے والوں کی پروا ہے اور نہ ہی ان زخموں کی، جو راہِ حق میں ہمیں لگے، یہاں تک کہ اللہ کا وعدہ آ جائے۔"
"آپ کا شجاعانہ اور غیر معمولی موقف ہمارے دلوں کو فخر سے بھر دیتا ہے — یہ وہ موقف ہے جسے تاریخ سنہرے الفاظ سے لکھے گی، اور نسلیں اسے شان و عظمت کے ساتھ یاد رکھیں گی۔"
پیغام کے آخر میں القسام کے سربراہ نے یمن کی جہادی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا:
"اللہ تعالیٰ آپ کے ایمان، جہاد اور ایثار کو ہرگز ضائع نہیں کرے گا۔ آپ ظلم و طغیان کے مقابل جس استقامت سے کھڑے ہیں، وہ پہاڑوں جیسی مضبوطی کی علامت ہے۔ آپ نے یمن میں وہ بھاری قیمت چکائی ہے جو صرف عظیم قومیں چکاتی ہیں — اپنے غزہ کے بھائیوں کی نصرت کے لیے نہ صرف زبان سے بلکہ عمل، میدانِ جنگ، عسکری مدد اور ملین مارچ کی شکل میں صفِ اول کا کردار ادا کیا۔"