
Quran Foundation Pak
May 24, 2025 at 01:31 AM
*📷 سوال: اگر اسمائے مبارکہ اور قرآنی آیات کو اس طرح ریزہ ریزہ کردیا جائے کہ انکے دو حرف بھی اکٹھے نہ رہیں اور پڑھنے کے قابل نہ رہیں تو انکا کیا حکم ہے ؟ نیز کیا اسمائے مبارکہ اور قرآنی آیات کے محو کرنے اور انکے حکم کے ساقط ہو جانے کیلئے انکے حروف میں کمی بیشی کرکے انکی تحریری صورت کو تبدیل کردینا کافی ہے؟*
جواب: مذکورہ طریقے سے ریزہ ریزہ کرنا اگر بے حرمتی شمار کیا جائے تو جائز نہیں ہے اور اگر بے حرمتی شمار نہ کیا جائے تو بھی جب تک لفظ "اللہ"اور قرآنی آیات محو نہ ہوجائیں کافی نہیں ہے نیز جن حروف کو لفظ " اللہ " لکھنے کے ارادے سے لکھا گیا ہے ان میں بعض حروف کی کمی بیشی کرکے انکی تحریری صورت کو تبدیل کردینا انکے شرعی حکم کے زائل ہوجانے کیلئے کافی نہیں ہے ہاں اگر حروف کو یوں تبدیل کیا جائے کہ وہ محو جیسے ہوجائیں تو حکم کا زائل ہوجانا بعید نہیں ہے اگر چہ احتیاط یہ ہے کہ انہیں بھی بغیر وضو کے مس کرنے سے اجتناب کیاجائے۔
*آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ|leader.ir*
🪀 https://whatsapp.com/channel/0029VaLTL2U65yDHnyrcWQ3s