QOMINEWS OFFICIAL
QOMINEWS OFFICIAL
June 21, 2025 at 03:44 PM
*☑️ہر پوسٹ پر اپنی مرضی سے اسی پوسٹ کے حق یا مخالفت میں ری ایکٹ کیجئے، تاکہ اگلی پوسٹ جلد پیش کرسکیں🙏* *🔴ترک صدر سے اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق* ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ صدر اردوان نے ملاقات استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے 51 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کے بعد کی۔ ملاقات میں ترک وزیر خارجہ، قومی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن اور صدر کے خارجہ امور و سکیورٹی کے اعلیٰ مشیر بھی موجود تھے۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار اور طیب اردوان نے عالمی برادری سے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئےمؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور غزہ پر اسرائیلی جارحیت فوری روکنے اور انسانی امداد کی فراہمی پر بھی زور دیا۔ *👈تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے* https://whatsapp.com/channel/0029VaDEkW047Xe8IUIpit1J
Image from QOMINEWS OFFICIAL: *☑️ہر پوسٹ پر اپنی مرضی سے اسی پوسٹ کے حق یا مخالفت میں ری ایکٹ کیجئے،...
❤️ 👍 🙏 🇵🇸 🖐 🇵🇰 😂 🇹🇷 164

Comments