Jamaat-e-Islami Hind (JIH)
Jamaat-e-Islami Hind (JIH)
May 27, 2025 at 11:59 AM
" مسلمان کے اندر قربانی کی وہی روح، اسلام و ایمان کی وہی کیفیت اور خدا کے ساتھ محبت و وفاداری کی وہی شان پیدا ہو جس کا مظاہرہ حضرت ابراہیمؑ نے اپنی پوری زندگی میں کیا ہے۔ اگر کوئی شخص محض ایک جانور کے گلے پر چھری پھیرتا ہے اور اس کا دل اس روح سے خالی رہتا ہے تو وہ ناحق ایک جانور کا خون بہاتا ہے۔ خدا کو اس کے خون اور گوشت کی کوئی حاجت نہیں، وہاں تو جو چیز مطلوب ہے وہ دراصل یہ ہے کہ جو شخص کلمہ ’ لاالہ الا اللہ ‘ پر ایمان لائے وہ مکمل طور پر بندۂ حق بن کر رہے ،، کوئی تعصب، کوئی دلچسپی ، کوئی ذاتی مفاد، کوئی دباؤ اور لالچ ، کوئی خوف اور نقصان ، غرض کوئی اندر کی کمزوری اور باہر کی طاقت اس کو حق کے راستے سے نہ ہٹا سکے۔" مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ
Image from Jamaat-e-Islami Hind (JIH): " مسلمان کے اندر قربانی کی وہی روح، اسلام و ایمان کی وہی کیفیت اور خدا...
❤️ 👍 🇸🇩 💝 40

Comments