
Benazir Income Support Programme
June 15, 2025 at 12:47 PM
ایڈیشنل سیکرٹری بی آئی ایس پی ڈاکٹر طاہر نور نے آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چوتھی سہ ماہی قسط کی ریٹیل پیمنٹ ماڈل کے تحت تقسیم کے لیے جاری تیاریوں کے سلسلے میں ضلع خانیوال کا دورہ کیا۔اس دورے کا مقصد فیلڈ سطح پر تیاریوں کا جائزہ لینا، ضلعی ٹیموں اور شراکت دار بینکوں کے نمائندوں سے ملاقات کرنا، اور اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ادائیگی کے تمام انتظامات مکمل طور پر فعال ہوں۔
ڈاکٹر طاہر نور نے زور دیا کہ شدید گرمی کی لہر کے پیشِ نظر ریٹیل ماڈل مستحقین کو باوقار، محفوظ اور آسان ادائیگی کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس ماڈل کے تحت، مستحق افراد کو اپنی ادائیگیاں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد نامزد ریٹیل دکانوں کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔بی آئی ایس پی کی فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی گئی کہ وہ بروقت اور واضح آگاہی مہم کا آغاز کریں تاکہ مستحقین کو ادائیگی کے نئے طریقہ کار کے بارے میں مکمل معلومات فراہم کی جا سکیں۔
#bisp #drtahirnoor #khaniwalvisit #retailpaymentmodel #digitalpayments #awarnesscampaign #heatwaveresponse

👍
❤️
4