Benazir Income Support Programme
Benazir Income Support Programme
June 16, 2025 at 11:40 AM
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کی آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان سے ملاقات۔ ملاقات میں بی آئی ایس پی مستحقین کو بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے رقوم کی ترسیل کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے اور دونوں اداروں کی ٹیکنیکل ٹیموں کے جلد ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں مستحقین کے اپڈیٹ شدہ پتے اور رابطہ نمبروں پر مشتمل ڈیٹا شیئرنگ اور دیہی علاقوں میں پوسٹ سروسز کی فراہمی پر بھی بات چیت ہوئی۔اجلاس میں ڈی جی سی ٹی بی آئی ایس پی، ڈی جی این ایس ای آر، سی ٹی او اور پاکستان پوسٹ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی۔ #bisp #ڈیجیٹل_ادائیگیاں #pakistanpost #سماجی_تحفظ #خواتین_کا_اختیار #بایومیٹرک_تصدیق #دیہی_ترقی
👍 ❤️ 3

Comments