
Benazir Income Support Programme
June 16, 2025 at 01:40 PM
چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ جناب سمیع اللہ خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے مستحقین کو وظائف کی ادائیگی کے لیے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی پاکستان پوسٹ کے ساتھ مل کر ملک بھر میں1 کروڑ سے زائد مستحقین کو آسان، محفوظ اور مؤثر ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے تاکہ ان کی زندگی آسان بنائی جا سکے۔
ڈی جی پاکستان پوسٹ سمیع اللہ خان نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تکنیکی ٹیموں کے درمیان مستقل مشاورت کی تجویز دی تاکہ منصوبے کو عملی شکل دی جا سکے۔ اجلاس میں ڈی جی کیش ٹرانسفر بی آئی ایس پی، ڈی جی این ایس ای آر، سی ٹی او اور پاکستان پوسٹ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
#bisp #ڈیجیٹل_ادائیگیاں #pakistanpost #سماجی_تحفظ
#خواتین_کا_اختیار #بایومیٹرک_تصدیق #دیہی_ترقی

👍
2