Benazir Income Support Programme
Benazir Income Support Programme
June 18, 2025 at 11:25 AM
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بینظیر ہنر مند پروگرام کے نام سے ایک انقلابی اقدام کا آغاز کررہا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد مستحقین کو خود انحصاری اور پائیدار روزگار کے لیے ہنر مندانہ تربیت سے لیس کرنا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا کہ بی آئی ایس پی کے تحت ایک جامع اور منظم اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام متعارف کروایا جا رہا ہے۔اس حوالے سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ مشاورتی ورکشاپ کی صدارت کی، جس میں مختلف شعبہ جات کے نمائندگان شریک ہوئے، جن میں چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف پاکستان، ڈبلیو ایف پی، ڈبلیو ایچ او، جی آئی زیڈ اور کئی غیر سرکاری تنظیمیں شامل تھیں۔شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی صرف مالی امداد تک محدود نہیں رہا۔ اب ہم بینظیر ہنرمند پروگرام کے ذریعے لوگوں کو ہنر دے کر، انہیں باوقار طریقے سے غربت سے نکالنے میں مدد دیں گے تاکہ وہ خود کفیل بن سکیں۔سیشن کے اختتام پر اسٹیک ہولڈرز نے غربت کے خاتمے کے لیے بی آئی ایس پی کے نقطہ نظر کو نہ صرف سراہا بلکہ پروگرام کے نفاذ، صنعت سے منسلک ہونے اور روزگار کی سہولت فراہم کرنےمیں تعاون کے لیے بھرپور آمادگی کا اظہار کیا۔ #bisp #benazirhunarmandprogramme #skillsforall #povertygraduation #womenempowerment #collaborationforimpact
👍 3

Comments