Benazir Income Support Programme
Benazir Income Support Programme
June 19, 2025 at 03:39 PM
بی آئی ایس پی اور نیوٹیک نے بینظیر ہنر مند پروگرام کے تحت مستحقین اور ان کے اہل خانہ کو ہنر مندی کی تربیت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیےیہ معاہدہ نیوٹیک کے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران طے پایا، جس میں بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد اور نیوٹیک کی چیئرپرسن محترمہ گلمنہ بلال نے شرکت کی۔اس شراکت داری کے تحت بی آئی ایس پی نیوٹیک کو اُن مستحقین کا فلٹر شدہ ڈیٹا فراہم کرے گا جنہوں نے ہنر مندی کی تربیت میں دلچسپی ظاہر کی ہو۔ نیوٹیک ان افراد کو ایسے تربیتی پروگراموں میں داخل کرے گا جو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ #benazirhunarmandprogramme #bisp #navttc #rubinakhalid #gulminabilal #skilltraining #womenempowerment #presidentzardari #youthdevelopment #socialprotection #jobsforall #pakistanskills #tevta

Comments