
Benazir Income Support Programme
June 20, 2025 at 12:50 PM
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے وفاقی وزیر برائے غربت کے خاتمے و سماجی تحفظ، سید عمران احمد شاہ سے ملاقات کی، ملاقات میں بی آئی ایس پی کے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جن میں "بینظیر ہنرمند پروگرام" شامل ہے۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو فنی اور تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وہ خود انحصاری حاصل کر سکیں اور غربت کے چکر کو توڑ سکیں۔
وفاقی وزیر نے چیئرپرسن روبینہ خالد اور سیکرٹری عامر علی احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور انتھک کوششوں کو سراہا، جو ملک کے کمزور ترین طبقات کی بہتری کے لیے کوشاں ہیں۔ ملاقات میں "بینظیر کفالت"، "تعلیمی وظائف" اور "نشوونما" جیسے پروگراموں کے دائرہ کار اور اثرات کو بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی
#bisp #benazirhunarmandprogramme #rubinakhalid #ameraliahmad #youthempowerment #povertyalleviation #socialsafetynet #benazirnashonuma #benazirkafalat #benazirtaleemiwazaif #pakistanprogress

😮
1