
Benazir Income Support Programme
June 21, 2025 at 06:48 PM
بینظیر ہنرمند پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر ہنر مند پروگرام ایک وعدے کی تکمیل ہے- بینظیر ہنر مند پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنایا جائے گا، اس پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو جدید ہنر سکھائے جائیں گے- انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا وعدہ شہید بینظیر بھٹو نے کیا تھا، آج اس وعدے کی تکمیل کرکے خوشی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مضبوط بنانا اور انہیں سہولت فراہم کرنا شہید ذوالفقار علی بھٹو کا وژن تھا، پیپلز پارٹی نے 2008 میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا آغاز کیا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق خواتین کو عزت اور وقار کے ساتھ مالی طور پر مستحکم کیا گیا، آصفہ بھٹو زرداری اپنی شہید والدہ کے ویژن کو آگے لے کر بڑھ رہی ہیں- انہوں نے کہا کہ آصفہ بھٹو زرداری کی پروگرام میں شمولیت قابل فخر ہی نہیں بلکہ تاریخی بھی ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت لاکھوں خاندانوں کی کفالت کی جا رہی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 2022 کے سیلاب اور کوویڈ کے دوران مستحقین تک امداد پہنچائی گئی، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام محض ایک پروگرام نہیں بلکہ اب یہ گلوبل ماڈل بن چکا ہے- انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام تیزی سے تبدیل ہوتی دنیا میں خواتین اور نوجوانوں کے لئے ایک امید کا پیغام ہے، یہ پروگرام ایک تحریک اور غربت کے خلاف جنگ ہے- سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لئے تعاون پر جرمن حکومت کا بھی شکریہ ادا کیا-
#bisp #benazirhunarmandprogramme #inaugration #rubinakhalid #address #shaheedzulfiqaralibhutto #vision #womenempowerment #bispforher

❤️
👍
3