🇵🇸  𓂆 مسلم فورم 𓂆  🇵🇸
🇵🇸 𓂆 مسلم فورم 𓂆 🇵🇸
June 19, 2025 at 04:17 PM
اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنائیں گے: ایرانی وارننگ شمالی امریکا ایران اسرائیل ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کو سات دن گزرنے کے بعد ایران نے امریکہ کو براہ راست خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی تیسرے فریق نے اس تنازع میں مداخلت کی، تو اسے فوری اور واضح ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ جمعرات کے روز ایرانی قومی سلامتی کونسل نے ایک بیان میں کہا کہ "اگر کسی تیسرے فریق نے جارحیت میں دخل اندازی کی، تو اس پر طے شدہ منصوبے کے تحت فوری کارروائی کی جائے گی"۔ اسی روز ایران کی مجلسِ نگہبان نے بھی سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں امریکا کو خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن نے اسرائیلی حملوں کی عسکری حمایت کی تو تہران کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا۔ خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ امریکہ اور اس کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی غلطی کا نتیجہ بھرپور ردعمل کی صورت میں نکلے گا۔ "خامنہ ای پر حملہ، طوفان کو دعوت" بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی قیادت کو یہ خواب ترک کر دینا چاہیے کہ ایرانی عوام کبھی ہتھیار ڈال دیں گے۔ ہم واضح کرتے ہیں کہ اگر رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای کو نشانہ بنایا گیا تو اس کا ردعمل ایک طوفان کی صورت میں سامنے آئے گا"۔ جمعرات ہی کے روز ایران کے نائب وزیر خارجہ نے بھی خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں براہِ راست مداخلت کی تو ایران اپنے تمام دفاعی وسائل استعمال کرتے ہوئے دشمنوں کو سبق سکھائے گا۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق علی باقری کنی کے معاون غریب آبادی جو گذشتہ دو ماہ سے امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات میں شامل رہے نے کہا: "تمام آپشنز عسکری قیادت کے سامنے موجود ہیں"۔ انہوں نے واشنگٹن کو مشورہ دیاکہ "اگر امریکہ اسرائیلی جارحیت بند نہیں کروا سکتا، تو کم از کم خود مداخلت سے باز رہے"۔ یہ انتباہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے اعلیٰ حکام آئندہ چند دنوں میں ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے لیے تیاری کر رہے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ابھی تک کسی حتمی اور سرکاری موقف کا اعلان نہیں کیا۔ وہ حالیہ بیانات میں یہی کہہ کر معاملہ معلق رکھے ہوئے ہیں کہ "ممکن ہے مداخلت کریں، ممکن ہے نہ کریں" جس سے دنیا بھر میں ایک بے یقینی کی کیفیت پیدا ہو چکی ہے۔
Image from 🇵🇸  𓂆 مسلم فورم 𓂆  🇵🇸: اسرائیلی جارحیت کی حمایت کرنے والوں کو نشانہ بنائیں گے: ایرانی وارننگ ...

Comments