🇵🇸  𓂆 مسلم فورم 𓂆  🇵🇸
🇵🇸 𓂆 مسلم فورم 𓂆 🇵🇸
June 20, 2025 at 04:33 PM
جب امت مسلمہ عالمی سازشوں کے نرغے میں ہے، اور اسرائیل و ایران کی کشیدگی پورے مشرقِ وسطیٰ کو لپیٹ میں لینے کو ہے، ایسے نازک موقع پر مسلمانوں کے درمیان شعیہ سنی نفرت کی آگ بھڑکانے والے دراصل اُمت کے وہ بدترین دشمن ہیں جو منافقت کے لبادے میں چھپ کر فتنہ گری کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ ان کا وجود عبد اللہ بن اُبی کی روحِ خبیث کی یاد دلاتا ہے—وہی منافق جو بظاہر مسلمانوں میں شامل تھا مگر اندر سے دشمن کے لیے راستے ہموار کرتا تھا۔ آج کا سب سے بڑا جہاد تفرقہ کے خلاف اتحاد ہے، فتنہ کے خلاف بصیرت ہے، اور نفرت کے خلاف اخوت ہے۔ دشمن کا ہدف صرف زمین نہیں، دل و دماغ بھی ہیں۔ ہمیں ان زہریلے بیانیوں سے ہوشیار رہنا ہوگا جو دشمن کے خیمے سے نہیں، بلکہ ہمارے ہی بظاہر "اپنوں" کے ہونٹوں سے نکلتے ہیں۔ ایسے وقت میں جو لوگ ملتِ اسلامیہ کو فرقہ واریت کی دلدل میں دھکیلنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ مسجد اقصیٰ کی آزادی کے نہیں بلکہ اس کی غلامی کے دسترخوان پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کو پہچانیے، ان سے خبردار رہیے، اور ان کے پروپیگنڈے کے مقابل ایک زندہ، باشعور اور متحد اُمت کا کردار ادا کیجیے۔ یاد رکھیے: جو مسلمان کو مسلمان سے لڑائے، وہ دشمن سے بھی بدتر ہے۔ اور جو امت کو جوڑ دے، وہی وارثِ مصطفیٰ ﷺ ہے۔" 𓂆 مسلم فورم 𓂆 https://whatsapp.com/channel/0029VadYVUE23n3hs4MgIh2H
❤️ 1

Comments