
🇵🇸 𓂆 مسلم فورم 𓂆 🇵🇸
June 20, 2025 at 07:14 PM
*🎥📌 تحلیل: اسرائیل میں مایوسی، ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ سے پیچھے ہٹتے دکھائی دے رہا ہے*
اسرائیلی صحافی غیلي كوهين کا کہنا ہے کہ تل ابیب میں اس وقت شدید مایوسی کا ماحول ہے، کیونکہ اطلاعات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ میں شامل ہونے کے بجائے سفارتی راستہ اختیار کرنے کو ترجیح دے سکتا ہے یا کم از کم اسے مکمل طور پر آزمانا چاہتا ہے ۔
آج جنیوا میں ایران اور یورپی ممالک کے مابین ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی، جسے اسرائیلی ذرائع "مبہم" قرار دے رہے ہیں۔ تل ابیب کے سیکیورٹی حلقے اس وقت مکمل غیر یقینی کا شکار ہیں، کیونکہ انہیں واضح طور پر علم نہیں کہ ٹرمپ کا اگلا قدم کیا ہوگا، اور اس کیفیت کو وہ "پراسرار معمہ" قرار دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوجی قیادت نے اپنی عوام کو ایک طویل جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت دی ہے۔ اگرچہ اسرائیل گزشتہ 20 ماہ سے مسلسل محاذ آرائی کی حالت میں ہے، مگر ایران کے ساتھ ممکنہ محاذ ایک وسیع اور پیچیدہ جنگ کا اشارہ دے رہا ہے، جس کی سنگینی عوام بھی محسوس کر رہے ہیں۔