
🇵🇸 𓂆 مسلم فورم 𓂆 🇵🇸
June 21, 2025 at 07:08 AM
*📢 "وعدۂ صادق 3" کی 18ویں موج مکمل – پاسداران انقلاب*
ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ آپریشن "وعدۂ صادق 3" کی اٹھارہویں موج کامیابی سے مکمل ہوئی، جس میں قابض صہیونی ریاست کے وسطی علاقوں میں عسکری تنصیبات، بشمول بن گوریون ایئرپورٹ، کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
حملے میں 136 خودکش ڈرونز، جنگی طیارے اور جدید میزائل استعمال کیے گئے، جبکہ صہیونی فضائی دفاعی نظام ان حملوں کو روکنے میں مکمل ناکام رہا۔ پاسداران کا کہنا ہے کہ یہ سلسلہ مسلسل اور بامقصد انداز میں جاری رہے گا، تا وقت کہ صہیونی جارحیت کا خاتمہ ہو۔