🇵🇸  𓂆 مسلم فورم 𓂆  🇵🇸
🇵🇸 𓂆 مسلم فورم 𓂆 🇵🇸
June 21, 2025 at 10:56 AM
ایرانی میزائلوں سے زیادہ، اسرائیلی بدحواسی کے زخم یروشلم کی گلیوں میں اب میزائلوں کی گھن گرج سے زیادہ، سائرن کی چیخیں اور بدحواسی کی صدائیں سنائی دیتی ہیں۔ جونہی خطرے کی گھنٹی بجتی ہے، شہری پناہ گاہوں کی طرف یوں دوڑتے ہیں جیسے زندگی مٹھی سے پھسل رہی ہو۔ اسی دوڑ میں، ایک دوسرے سے ٹکرا کر گرنے والے، سیڑھیوں سے پھسل کر چوٹیں کھانے والے، اور خوف کے مارے زخمی ہونے والے افراد کی تعداد بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ بوڑھے، معذور، حاملہ خواتین اور ننھے بچے اب زیرِ زمین پناہ گاہوں میں مستقل قیام پر مجبور ہیں۔ وہ پناہ گاہیں جو کبھی ہنگامی ضرورت کی جگہ تھیں، اب کچھ خاندانوں کا "نیا گھر" بن رہی ہیں — اندھیرے، تنگی، اور بے سکونی کے ساتھ۔ صفائی کی صورت حال مزید تشویشناک ہو چکی ہے۔ بیت الخلا ضرورت سے زیادہ استعمال ہونے کے باعث ابلنے لگے ہیں، اور گہرائی میں بنے ہونے کی وجہ سے تعفن کی شدت حدِ برداشت سے باہر ہے۔ زیرِ زمین یہ زندگی اب خود ایک اذیت ناک محاصرہ بن چکی ہے۔ فوجی حکام مسلسل تلقین کر رہے ہیں کہ لوگ سکون اور نظم کے ساتھ پناہ گاہوں میں جائیں، مگر جب فضا میں موت کی گونج ہو، تو کون دل کو سمجھائے؟ جب زندگی چند لمحوں کی مہمان ہو، تو سکون کہاں سے لائیں؟ یہ ایک عجیب جنگ ہے — جہاں گولوں سے زیادہ خوف، اور دشمن سے بڑھ کر انتشار نے دلوں کو گھیر رکھا ہے۔ حوالہ: یروشلم پوسٹ
Image from 🇵🇸  𓂆 مسلم فورم 𓂆  🇵🇸: ایرانی میزائلوں سے زیادہ، اسرائیلی بدحواسی کے زخم  یروشلم کی گلیوں میں...
❤️ 😢 3

Comments