🇵🇸  𓂆 مسلم فورم 𓂆  🇵🇸
🇵🇸 𓂆 مسلم فورم 𓂆 🇵🇸
June 21, 2025 at 03:58 PM
"چل میرا ہم نشیں، کہیں اور چل…" وہ گیت جو کبھی خوابوں کی سرزمین کے لیے گایا گیا تھا، آج آہ بن کر فضاؤں میں بکھر گیا۔ جیسے ہی ایران کے میزائلوں نے تل ابیب کی خاموش فضا کو چیر ڈالا، مٹی جس پر غاصبانہ راج تھا، اب میدانِ جنگ بن چکی۔ خوابوں کا اسرائیل، حقیقت کا کھنڈر۔ اور دجالی شہری، جو کل تک خود کو ناقابلِ شکست سمجھتے تھے، آج خوف میں ڈوبے، قبرص کی بندرگاہوں پر پناہ کی تلاش میں بھاگتے نظر آئے۔ ہزاروں صہیونی، ہاتھوں میں ٹکٹ، چہروں پر تھکن، دل میں بےیقینی، قطاروں میں کھڑے، صرف ایک ہی دُھن لبوں پر — "چل میرا ہم نشیں، کہیں اور چل…" قبرص ایئرپورٹ پر ایک نوجوان کی سسکیوں میں چھپی سچائی سب کچھ کہہ گئی: "ہمیں پناہ چاہیے، نہ کہ دفاعی نظام کی طفل تسلیاں!" جب زمین سے ناحق چھینا گیا وطن خود دہکتا ہوا محاذ بن جائے — تو پھر محبت وطن سے نہیں، ویزے سے ہوتی ہے! اب ان کی زبان پر نعرے نہیں، التجائیں ہیں: "جان بچالو… ہمیں کہیں لے چلو!"

Comments