اَرمُغانِ ھند 🇮🇳 Indian & Gaza Palestine Urdu اردو News WhatsApp Status Channel عزة فلسطين الجزيرة
اَرمُغانِ ھند 🇮🇳 Indian & Gaza Palestine Urdu اردو News WhatsApp Status Channel عزة فلسطين الجزيرة
June 20, 2025 at 12:28 AM
اطلاع ہو کہ ہم نہ اسر_ائیل کے حمایتی ہیں اور نہ ایر_ان کے وکیل، ہم صرف حق اور مظلوموں کے ساتھی اور ظالم کے مخالف ہیں، احباب کا سوال ہوتا ہے کہ "آپ اسرا_ئیل کی تباہی پر خوش ہوتے ہیں، لیکن ایرا__ن کے نقصان پر بھی کوئی خاص دکھی نہیں ہوتے۔ کیا یہ آپ کا دوغلا پن نہیں؟" نہیں! یہ دوغلا پن نہیں، بلکہ قرآن مجید کی آیت کریمہ کا مفہوم ہے کہ *"اور ہم بعض ظالموں کو بعض پر مسلط کر دیتے ہیں، ان کے اعمال کی وجہ سے"* (الأنعام: 129) جب کوئی قوم ظلم کرتی ہے، تو اللہ اسے کسی اور ظالم کے ہاتھوں سزا دلواتا ہے — *اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ جو غالب آ رہا ہے وہ حق پر ہے۔* اسرا_ئیل فلسطینیوں پر ظلم کرتا ہے، ایرا__ن کے ہاتھوں اس کی تباہی پر خوشی ہوتی ہے کہ مظلوم کی آہ سنی گئی، لیکن جو بھی اسر__ائیل کا دشمن ہو، وہ ہمارا ہیرو نہیں ہو سکتا ، امر__یکہ کو ہم دشمن مانتے ہیں اور رو_س امر_یکہ کا دشمن ہے اب اس کا مطلب یہ نہیں کہ روس ہمارا ہیرو ہے۔ ایر__ان نے بھی امت میں تفرقہ، فتنہ اور خونریزی پھیلائی ہے — چاہے وہ شا_م ہو، عر_اق ہو یا یـ۔۔۔ـمن۔ خاص کر شا_م میں لاکھوں مسلمانوں کا قـ۔۔ـتل_ عام کروایا ہے۔ *ہمارا پیمانہ نعرہ نہیں، عمل ہے۔* *ہم ظلم کے خلاف ہیں — چاہے کوئی بھی کرے۔* *ہم مظلوم کے ساتھ ہیں — چاہے وہ کہیں بھی ہو۔* کمیل احمد معاویہ > *أرمُغانِ ھند* https://whatsapp.com/channel/0029Vb6W0CFJUM2hSXxWNa3h/557
👍 ❤️ 💯 🇵🇸 🌸 🐫 👏 🖐 😂 43

Comments