Voice of People
June 21, 2025 at 04:15 AM
رات گئے خبر آئی ہے کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن ایوارڈ 2026 کیلئے تجویز کیا ہے، کیا کوئی سوچ سکتا تھا کہ اسلامی دنیا کا چیمپئن بننے والے پاکستان کا ہائبرڈ نظام صرف ٹرمپ کی خوشنودی، سرپرستی اور سہولتکاری حاصل کرنے کیلئے اُسے امن ایوارڈ کیلئے نامزد کرے گا جو فلسطینیوں کے قاتل اسرائیل کا پُشتیبان ہے، جو 1 لاکھ اہلِ غزہ کے دردناک قتل پر خاموش ہے، جو بھوک سے بلکتے، بمباری کے زخموں سے چور اور کھلے آسمان تلے سسکتے 20 لاکھ اہل غزہ کیلئے بے حس ہے، جو اقوام متحدہ میں اسرائیل کے خلاف آنیوالی قراردادوں کو veto کر رہا ہے، جس نے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت بنایا، جس نے نیتن یاہو کو ہمارے پڑوسی برادر ملک ایران پر حملہ کرنے کیلئے ہر سہولت فراہم کی، جو ہمارے دوست ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے، جو ایران کو bunker buster بموں سے نیست و نابود کرنے پر تُلا ہے، جس کی نرگسیت نے دنیا میں معاشی توازن متاثر کیا، جو اپنے ملک میں رہنے والے پُر امن شہریوں کو زبردستی دھکے دے کر نکال رہا ہے، جو لبرل جمہوریت کے خدوخال تبدیل کر رہا ہے، جو ہر بات دھمکی اور دھونس سے کرتا ہے، ہمارا ہائبرڈ نظام اُس ٹرمپ کو رشوت کے طور پر یہ تحفہ پیش کر رہا ہے۔ آج پاکستان بنانے والوں کی روح تڑپ رہی ہو گی۔
صحافی امیر عباس
😢
👍
4