
MARIAM's WORLD
June 2, 2025 at 12:24 PM
ایک عورت نے شیطان سے کہا کیا تم اس آدمی کو دیکھ رہے ہو جو درزی ہے کیا تم اس کے دل میں وسوسہ ڈال سکتے ہو کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے
شیطان نے کہا ہاں یہ تو بہت آسان کام ہے
شیطان اس درزی کے پاس گیا اور ہر طرف سے وسوسے ڈالنے لگا لیکن وہ درزی اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اس نے ان باتوں کی پرواہ نہ کی اور طلاق دینے کا سوچا بھی نہیں چنانچہ شیطان واپس آیا اور اپنی شکست مان لی
عورت نے کہا اب ذرا دیکھو میں کیا کرتی ہوں
وہ عورت درزی کے پاس گئی اور کہا مجھے ایک خوبصورت کپڑا چاہیے میرا بیٹا اسے اپنی محبوبہ کو دینا چاہتا ہے جو کہ شادی شدہ ہے تو درزی نے اسے کپڑا دے دیا
پھر وہ عورت درزی کے گھر گئی اور دروازہ کھٹکھٹایا درزی کی بیوی نے دروازہ کھولا تو اس عورت نے کہا کیا میں تمہارے گھر آ کر چائے پی سکتی ہوں تو درزی کی بیوی نے کہا آ جاؤ خوش آمدید
جب بیوی چائے بنانے کچن میں گئی تو اس عورت نے وہ کپڑا چپکے سے دروازے کے پیچھے رکھ دیا اور خاموشی سے باہر نکل گئی
جب درزی شام کو گھر آیا تو اس نے وہ کپڑا دیکھ لیا اور فوراً پہچان لیا کہ یہ تو وہی کپڑا ہے جو میں نے اس عورت کو دیا تھا اور اسے محبوبہ والی بات بھی یاد آ گئی تو اس نے فوراً اپنی بیوی کو گھر سے نکال دیا ہے
شیطان نے کہا تم عورتوں کا تو کوئی علاج ہی نہیں
عورت نے کہا ذرا ٹھہرو کیا تم دیکھو گے میں اسی وقت اسے اپنی بیوی کے پاس واپس لے آتی ہوں
شیطان نے کہا یہ کیسے ممکن ہے
اگلے دن وہ عورت دوبارہ درزی کے پاس گئی اور کہا مجھے کل والے جیسا ایک اور کپڑا دے دو میں کل ایک غریب عورت کے گھر گئی تھی نماز کے لیے اور وہ کپڑا وہیں بھول آئی اور اب مجھے شرم آتی ہے واپس جا کر مانگنے میں
یہ سنتے ہی درزی کو ساری بات سمجھ آ گئی اور اس نے فوراً اپنی بیوی کو واپس گھر بلا لیا
اب شیطان دماغی امراض کے اسپتال میں داخل ہے نگہداشت کے وارڈ میں کمرہ نمبر ایک اور اس کی حالت کی وجہ سے کسی کو اس سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔