MARIAM's WORLD WhatsApp Channel

MARIAM's WORLD

11 subscribers

About MARIAM's WORLD

زندگی قیمتی ہے اسے دنیا کی محبت میں ضائع نہ کرہں

Similar Channels

Swipe to see more

Posts

MARIAM's WORLD
MARIAM's WORLD
6/18/2025, 11:00:01 AM

ایران کے دل میں نقب لگانے والی اسرائیلی خاتون جاسوس کیتھرین پیریز شکدم نے کہا کہ اس نے 100 ایرانی ذمہ داران کو جال میں پھنسایا۔ کیتھرین پیریز شکدام Catherine Perez Shakdam ایک فرانسیسی دوشیزہ، جس نے اسلام قبول کیا اور اعلانیہ تشیع اختیار کر لیا۔ اس نے ایرانی انقلاب کی تعریف کی، ولایتِ فقیہ کی حمایت کی، یہاں تک کہ اس کے مضامین ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر شائع ہونے لگے۔ لیکن یہ سب محض نقاب تھے درحقیقت، اس کے پیچھے موساد کی آنکھیں چھپی تھیں، جو ایرانی نظام کے اندر سے ہر چیز کو دیکھ رہی تھیں۔ کیتھرین کسی عام جاسوس کی طرح ایران میں داخل نہیں ہوئی، بلکہ وہ ایک لکھاری، صحافی اور مفکر کے طور پر سامنے آئی۔ اس نے سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیں، پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بیٹھکیں جمائیں، ابراہیم رئیسی سے ملی، اور "صحافتی تحقیق" کے پردے میں حساس علاقوں کا دورہ کیا وہ ایرانی اعلیٰ حکام، فوجی افسران اور سائنسدانوں کی بیویوں کے قریب ہوئی،ان سے قریبی تعلقات بنائے، ان کا دل جیتا یہاں تک کہ وہ اسے اپنی جیسی ایک "بہن" سمجھنے لگیں۔پھر وہ اپنے شوہروں کی ذاتی زندگی، رہائش، سفر، سیکیورٹی اور روزمرہ کے معمولات تک کی باتیں اس سے بے دھڑک کرنے لگیں۔ اسرائیلی اخبار " ٹائمز آف اسرائیل" کے مطابق کیتھرین نے انکشاف کیا کہ اس نے جنسی تعلقات قائم کرنے کا لالچ دے کر 100 ایرانی ذمہ داران کو اپنے جال میں پھنسایا۔ کیتھرین نے واضح کیا کہ ایرانی مذہبی شخصیات جن کو اس نے "ملّاؤںّ" کا نام دیا ، معلومات کا اہم ترین ذریعہ ہیں۔ ان میں اکثریت ایران میں اہم حکومتی منصبوں پر فائز ہیں۔ کیتھرین کے مطابق اس نے مذہب کے بارے میں مزید جاننے کی خواہش ظاہر کر کے ایرانی حکومت میں شامل مذہبی شخصیات سے رابطوں کی راہ ہموار کی۔ وہ ان شخصیات کو عارضی شادی کی پیش کش بھی کرتی تھی۔ اس پیش کش اور اعتماد حاصل کر لینے کے بعد یہ شخصیات خلوت میں خود ہی کیتھرین کو مزید معلومات فراہم کر دیا کرتے تھے۔ اسرائیلی خاتون جاسوس نے مثال دیتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے ایک رکن کے بارے میں بات کی۔ اس رکن نے "قربت" کی ملاقات میں پارلیمنٹ کے خفیہ اور بند اجلاس میں ہونے والی تمام کارروائی کی معلومات اور اہم ملکی راز کیتھرین کے سامنے گوش گزار دیے۔ کیتھرین نے نا صرف اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ کروائی بلکہ اسرائیل کو ایران کے سارے خفیہ راز فراہم کیے اور اپنا مشن پورا کر کے ایران سے فرار ہو گئی۔ اب سوچیں کہ معروف یہودی بزنس مین گولڈسمتھ کی بیٹی جمائما اگر پاکستان کی خاتونِ اول بن جاتی تو ہمارا حال ایران سے بھی برا ہونا تھا اور شاید ہم کبھی بھی ایٹمی طاقت نہ بن پاتے کیونکہ ہمارے سارے راز امریکہ و اسرائیل کے پاس ہوتے۔ پاکستان میں پنجے گاڑنے کے لیے جمائما نے بھی بظاہر اسلام قبول کیا تھا لیکن کیتھرین پیریز شکدم کی طرح وہ بھی اس وقت واپس اپنے ملک میں غیر اسلامی زندگی گزار رہی ہے اور آئے روز نت نئے بوائے فرینڈز کے ساتھ اس کی تصویریں سامنے آتی رہتی ہیں۔ جمائما اس وقت پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے تینوں بچوں کو پال رہی ہے جو اس وقت زیک گولڈسمتھ اور بین گولڈسمتھ کے زیرِ تربیت ہیں۔ زیک اور بین سمیت تمام گولڈسمتھ خاندان اسرائیل کے کٹر سپورٹر ہیں اور برطانیہ میں ایک مضبوط اسرائیلی لابی کا حصہ ہیں۔ اس ماحول میں پلنے والے بچوں کو تحریکِ انصاف پاکستان میں لانچ کرنے کی کوششیں کر رہی ہے اور یہ پاکستان کے لیے کتنا بڑا خطرہ ہے، کیتھرین پیریز شکدم کی کہانی کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل کام نہیں! Copied & edited!

Post image
Image
MARIAM's WORLD
MARIAM's WORLD
6/18/2025, 6:57:59 PM

واشنگٹن کی ہواؤں میں خوشگوار مہک رچی ہوئی محسوس ہو رہی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے مہمان خصوصی نیوی بلیو کوٹ میں بہت سج رہے تھے۔ دنیا کے طاقتور ترین شخص ٹرمپ کا آگے بڑھ کے استقبال کرنے کا منظر دیدنی تھا۔ رسمی جملوں کے تبادلے ہوئے۔ امریکی صدر کے چہرے پر خوشگوار حیرت اور مہمان خصوصی کی ادا میں اعتماد اُمڈتا نظر آ رہا تھا۔ دونوں نے ایک ساتھ قدم اٹھاتے کیبنٹ روم کا رخ کیا جہاں گریٹ ہیپی لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ املی آلوبخارے کے لذیز اور ٹھنڈے شربت سے مہمان خصوصی کی تواضع کی گئی۔ اس کے بعد دہی بڑے آئے۔ سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کا خاص بندوبست کیا گیا تھا۔ امریکی صدر نے بتایا کہ ساگ گندلوں کا افریقہ سے خاص منگوا کر پکایا گیا ہے۔ مہمان خصوصی نے مسکرا کے شکریہ ادا کیا اور تعریف کرتے بولے “ساگ کی کیا باتاں مسٹر پریذیڈنٹ”۔ پھر باتوں کا رخ عالمی مسائل کی جانب مڑ گیا۔ ایک موقع پر محسوس ہوا جیسے امریکی صدر کو گیس ہو گئی ہو مگر جلد ہی معاملات سنبھل گئے۔پھر آموں کے ساتھ کچی لسی پیش کی گئی۔ ملاقات اختتام کو پہنچی تو مہمان خصوصی نے امریکی صدر سے کہا” آپ پاکستان آ کر اب ہمیں خدمت کا موقع دیں۔ آپ کو ٹیوب ویل پر نہانے کو لے جائیں گے۔”۔پاکستان ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ یہ دورہ تاریخی دورہ تھا جو تاریخ میں مدتوں یاد رکھے جانے کے قابل ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے اس ملاقات میں کسی قیدی کا ذکر نہیں آیا۔ صالح ظافر نمائندہ جنگ واشنگٹن، امریکا

MARIAM's WORLD
MARIAM's WORLD
6/2/2025, 5:08:08 PM

راوی کہتا ہے ہمارے محلے میں ایک بزرگ فوت ہوگئے، عمر رسیدہ تھے، اللہ ان کی مغفرت فرمائے۔ خیر ساتھ والی مسجد میں ان کی نماز جنازہ اور پھر تدفین کے بعد تابوت واپس لایا گیا۔ رات کا وقت تھا مسجد بند ہونے کے باعث تابوت کو مسجد کے دروازے کے سامنے رکھا گیا تاکہ صبح خادم اٹھا کر اسے اپنی جگہ رکھے گا. رات کوئی ساڑھے تین بجے کا ٹائم ہوگا کہ ایک شخص مسجد آیا۔ مسجد کا دروازہ بند تھا، وہ شخص کچھ دیر انتظار کرتا رہا۔ سردیوں کے دن تھے، اسے سردی لگ گئی۔ اس نے تابوت کھولا اور اندر سوگیا۔ آدھا گھنٹہ بعد خادم آگیا۔ خادم نے ایک نمازی کی مدد سے تابوت کو محراب کے ساتھ بنی مخصوص جگہ پر رکھ دیا۔ نیند کی غنودگی کی وجہ سے انہیں تابوت کے وزن کا بھی اندازہ نہ ہوا۔ مؤذن نے اذان دی۔ لوگ نماز کے لیے پہنچے۔ جماعت کھڑی ہوگئی۔ پچاس کے قریب نمازی جماعت میں شامل تھے۔ میں پہلی صف میں کھڑا تھا اور دوسری رکعت تھی کہ سامنے تابوت پہ میری نظر پڑی۔ عجب خوفناک منظر دیکھا کہ تابوت ہل رہا ہے۔ میرے جسم میں سنسنی خیز ایک لہر دوڑ اٹھی۔ میں نے آنکھیں بند کر لیں۔ تابوت بدستور ہل رہا تھا۔ شاید میت کا ہیولا کھڑا ہو۔ اتنے میں وہ شخص اٹھا اس نے تابوت سے سر باہر نکال کر پوچھا "تم لوگوں نے نماز پڑھ لی "؟ *اللہ معاف کرے،* لوگوں کی دوڑیں لگ چکی تھیں۔ میں تو الٹے پیر ہزار کی سپیڈ سے گھر کی طرف دوڑا۔ گھر پہنچ کر معلوم ہوا کہ میں ننگے پیر ہی گھر پہنچا ہوں۔ امام صاحب تو پہلے ہی بے ہوش ہو کر زمین پہ گر پڑے تھے، کچھ لوگ دوڑتے ہوئے دیواروں سے ٹکرانے کی وجہ سے گرے ہوئے تھے، کچھ میری طرح ننگے پیر باہر بھاگ رہے تھے، کچھ وضو خانوں کے پاس پھسل کر گر چکے تھے، سب اندھا دھند بھاگ رہے تھے، جو شخص تابوت⚰️ میں تھا وہ پیچھے سے دوڑ رہا تھا۔ اور پوچھ رہا تھا اؤئے مینو وی تے دسو ہویا کی اے..

MARIAM's WORLD
MARIAM's WORLD
6/17/2025, 3:09:16 PM
Post image
Image
MARIAM's WORLD
MARIAM's WORLD
6/7/2025, 9:39:09 PM

بانو قدسیہ کہتی ہے دعا کیا کرو تمہارا ہمسفر نرم دل والا ہوں اور وہ دیکھ سکے، تمھاری ضد ، تمھاری خوشی ، تمھارا غصہ ، تمھاری تکلیف ، تمھارا پچپنا اور تمھاری ہر بات کا مان رکھ سکے🩶

❤️ 4
MARIAM's WORLD
MARIAM's WORLD
6/2/2025, 12:24:01 PM

ایک عورت نے شیطان سے کہا کیا تم اس آدمی کو دیکھ رہے ہو جو درزی ہے کیا تم اس کے دل میں وسوسہ ڈال سکتے ہو کہ وہ اپنی بیوی کو طلاق دے دے شیطان نے کہا ہاں یہ تو بہت آسان کام ہے شیطان اس درزی کے پاس گیا اور ہر طرف سے وسوسے ڈالنے لگا لیکن وہ درزی اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اس نے ان باتوں کی پرواہ نہ کی اور طلاق دینے کا سوچا بھی نہیں چنانچہ شیطان واپس آیا اور اپنی شکست مان لی عورت نے کہا اب ذرا دیکھو میں کیا کرتی ہوں وہ عورت درزی کے پاس گئی اور کہا مجھے ایک خوبصورت کپڑا چاہیے میرا بیٹا اسے اپنی محبوبہ کو دینا چاہتا ہے جو کہ شادی شدہ ہے تو درزی نے اسے کپڑا دے دیا پھر وہ عورت درزی کے گھر گئی اور دروازہ کھٹکھٹایا درزی کی بیوی نے دروازہ کھولا تو اس عورت نے کہا کیا میں تمہارے گھر آ کر چائے پی سکتی ہوں تو درزی کی بیوی نے کہا آ جاؤ خوش آمدید جب بیوی چائے بنانے کچن میں گئی تو اس عورت نے وہ کپڑا چپکے سے دروازے کے پیچھے رکھ دیا اور خاموشی سے باہر نکل گئی جب درزی شام کو گھر آیا تو اس نے وہ کپڑا دیکھ لیا اور فوراً پہچان لیا کہ یہ تو وہی کپڑا ہے جو میں نے اس عورت کو دیا تھا اور اسے محبوبہ والی بات بھی یاد آ گئی تو اس نے فوراً اپنی بیوی کو گھر سے نکال دیا ہے شیطان نے کہا تم عورتوں کا تو کوئی علاج ہی نہیں عورت نے کہا ذرا ٹھہرو کیا تم دیکھو گے میں اسی وقت اسے اپنی بیوی کے پاس واپس لے آتی ہوں شیطان نے کہا یہ کیسے ممکن ہے اگلے دن وہ عورت دوبارہ درزی کے پاس گئی اور کہا مجھے کل والے جیسا ایک اور کپڑا دے دو میں کل ایک غریب عورت کے گھر گئی تھی نماز کے لیے اور وہ کپڑا وہیں بھول آئی اور اب مجھے شرم آتی ہے واپس جا کر مانگنے میں یہ سنتے ہی درزی کو ساری بات سمجھ آ گئی اور اس نے فوراً اپنی بیوی کو واپس گھر بلا لیا اب شیطان دماغی امراض کے اسپتال میں داخل ہے نگہداشت کے وارڈ میں کمرہ نمبر ایک اور اس کی حالت کی وجہ سے کسی کو اس سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

MARIAM's WORLD
MARIAM's WORLD
6/19/2025, 7:15:04 PM

جیسے جیسے مشرقِ وسطیٰ میں علاقائی کشیدگیاں بڑھتی جا رہی ہیں، بہت سے مبصرین صرف جغرافیائی سیاست پر نہیں بلکہ اسلامی روایات میں موجود قدیم پیش گوئیوں پر بھی توجہ دینے لگے ہیں۔ حالیہ برسوں میں سب سے زیادہ زیرِ بحث روایات میں سے ایک وہ احادیث ہیں جن میں ایک تاریخی خطے "خراسان" کا ذکر آتا ہے۔ "خراسان" فارسی کے دو الفاظ "خور" (سورج) اور "آسان" (آنا) سے ماخوذ ہے، جس کا مطلب ہے "طلوعِ آفتاب کی سرزمین"۔ یہ کوئی مخصوص شہر یا جدید ملک نہیں بلکہ ایک وسیع تاریخی خطہ ہے جو شمال مشرقی ایران، افغانستان کے کچھ حصے، ترکمانستان اور یہاں تک کہ پاکستان کے بعض علاقوں پر محیط ہے۔ حضرت محمد ﷺ سے منسوب متعدد روایات میں خراسان کے علاقے سے نکلنے والے "سیاہ جھنڈوں" کا ذکر ہے، جو انصاف کے ایک عظیم الشان اقدام یا تحریک کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔ "جب تم خراسان سے سیاہ جھنڈے آتے دیکھو، تو ان کی طرف شامل ہو جاؤ، کیونکہ ان کے درمیان اللہ کا خلیفہ، مہدی ہوگا۔" — سنن ابن ماجہ "سیاہ جھنڈے خراسان سے نکلیں گے، اور انہیں کوئی چیز نہیں روک سکے گی یہاں تک کہ وہ بیت المقدس (یروشلم) میں نصب کر دیے جائیں۔" — مسند احمد اگرچہ جدید سرحدیں خراسان کے تاریخی خطے کو کئی ممالک میں تقسیم کر چکی ہیں، لیکن علماء اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ احادیث محض جغرافیائی نہیں بلکہ ایک وسیع اسلامی بیداری یا مشرق سے اٹھنے والی عدل و انصاف کی تحریک کی علامت ہو سکتی ہیں۔ یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ ان روایات کی تشریح میں علماء احتیاط برتنے کی تلقین کرتے ہیں۔ نوٹ: یہ مواد صرف تعلیمی، معلوماتی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

Post image
Image
MARIAM's WORLD
MARIAM's WORLD
5/27/2025, 5:38:56 PM

‏ہائی الرٹ ، بھارت کی طرف سے سا/ئبر اٹیک بھی کر دیا گیا ، مختلف گروپس اور سوشل میڈیا پر لنکس" کی بھر مار ۔ پاکستان سا/ئبر سیکیور/ٹی نے سا/ئبر ح/ملے کی وارننگ جاری کردی شہری کسی بھی غیر ضروری لنک پر کلک نہ کریں *Don't accept any call from* *+01 +12 +011, 092, 0092* *Cyber Attack* *سا/ئبر اٹیک (Cyber Attack) کیا ہے؟* سا/ئبر اٹیک ایک ایسا ح/ملہ ہوتا ہے جہاں ہیکرز یا سا/ئبر مجر-م کمپیوٹر سسٹمز، نیٹ ورکس، یا ڈیٹا کو نقصان پہنچانے، چوری کرنے یا غیر قانونی طور پر کنٹرول کرنے کے لیے ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ح/ملے انفرادی صارفین، کاروباروں یا حکومتی اداروں کو نشا/نہ بنا سکتے ہیں۔ *سا/ئبر اٹیک کے اہم نقصانات:* 1. *ڈیٹا کی چوری:* ذاتی معلومات، بینک اکاؤنٹس، کاروباری راز یا قومی سلامتی سے متعلق ڈیٹا چرا لیا جاتا ہے۔ 2. *مالی نقصان:* بینک اکاؤنٹس خالی کیے جاتے ہیں یا رینسم ویئر کے ذریعے رقم وصولی جاتی ہے۔ 3. *سسٹم کی تبا/ہی:* وائرس یا میلویئر کے ذریعے کمپیوٹرز/سرورز ناکارہ ہو جاتے ہیں۔ 4. *شناخت کی چوری (Identity Theft):* کسی کی شناخت چُراکر غلط کام کیے جاتے ہیں۔ 5. *کاروباری بدنامی:* ڈیٹا لیک ہونے سے کمپنیاں اپنے گاہکوں کا اعتماد کھو دیتی ہیں۔ *احتیاطی تدابیر:* 1. *مضبوط پاس ورڈ:* پیچیدہ پاس ورڈز استعمال کریں اور انہیں باقاعدگی سے تبدیل کریں۔ 2. *دو مرحلہ توثیق (2FA):* اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے کے لیے 2FA چالو کریں۔ 3. *سافٹ ویئر اپ ڈیٹس:* آپریٹنگ سسٹم اور اینٹی وائرس کو ہمیشہ تازہ رکھیں۔ 4. *فشنگ سے بچاؤ:* مشکوک ای میلز، لنکس یا اٹیچمنٹس پر کلک نہ کریں۔ 5. *ڈیٹا کا بیک اپ:* اہم فائلوں کا باقاعدہ بیک اپ لیں (مثلاً کلاؤڈ یا ایکسٹرنل ڈرائیو پر) 6. *نیٹ ورک سیکیورٹی:* غیر محفوظ وائی فائی نیٹ ورکس سے پرہیز کریں اور VPN کا استعمال کریں۔ 7. *تعلیم و آگاہی:* سا/ئبر سیکیور/ٹی کے بارے میں اپنی اور اپنے عملے کی تربیت کریں۔ *اگر سا/ئبر اٹیک ہو جائے تو کیا کریں؟* - فوری طور پر انٹرنیٹ کنکشن منقطع کریں۔ - متاثرہ اکاؤنٹس کے پاس ورڈز تبدیل کریں۔ - متعلقہ اداروں (جیسے بینک یا سا/ئبر کرائم یونٹ) کو اطلاع دیں۔ - پیشہ ور سا/ئبر سیکیور/ٹی ماہرین سے مدد لیں۔ سا/ئبر اٹیکز سے بچاؤ کے لیے مستعد رہنا ضروری ہے، کیونکہ یہ نہ صرف مالی بلکہ سماجی و قومی سطح پر بھی خطر/ناک ثابت ہو سکتے ہیں.

MARIAM's WORLD
MARIAM's WORLD
5/27/2025, 5:42:23 PM

کینسر ناکام ہوگیا گرم انجیر کا پانی: براہ کرم شائع کریں !! براہ کرم شائع کریں !! آئی سی بی ایس جنرل ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر گلبرٹ اے۔ کواک نے اصرار کیا کہ اگر بلیٹن وصول کرنے والا ہر شخص دس لوگوں کو دس کاپیاں بھیج سکتا ہے تو کم از کم ایک جان بچ جائے گی۔ میں نے اپنے حصے کا کام کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ بھی کر سکتے ہیں.. شکریہ! انجیر کا گرم پانی آپ کو کینسر سے بچا سکتا ہے۔ گرم انجیر کینسر کے خلیات کو تباہ کر دیتی ہے۔ ایک کپ میں 2-3 انجیروں کو باریک کاٹ لیں اور گرم پانی ڈال کر "الکلائن واٹر" بنائیں۔ اگر آپ اسے روزانہ پیتے ہیں تو یہ سب کے لیے اچھا ہے۔ گرم انجیر کینسر کے خلاف مادے خارج کرتی ہے۔ یہ کینسر کے مؤثر طریقے سے علاج کے لیے طب میں جدید ترین پیش رفت ہے۔ گرم انجیر کا پھل سسٹس اور رسولیوں کو مارنے کا اثر رکھتا ہے۔ یہ ہر قسم کے کینسر کا علاج ثابت ہوا ہے۔۔ گرم انجیر کا پانی الرجی کی وجہ سے جسم میں موجود تمام جراثیم اور زہریلے مادوں کو صاف کرتا ہے۔۔ انجیر کے رس سے حاصل ہونے والی دوا صرف سخت خلیات کو تباہ کرتی ہے اور صحت مند خلیات کو متاثر نہیں کرتی ہے۔ اس کے علاوہ انجیر کے جوس میں موجود امائنو ایسڈز اور پولی فینول ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتے ہیں، اندرونی وریدوں میں رکاوٹ کو روکتے ہیں، دوران خون کو بہتر بناتے ہیں اور خون کے جمنے کو کم کرتے ہیں۔ پڑھنے کے بعد دوسروں، گھر والوں، دوستوں کو بتائیں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

MARIAM's WORLD
MARIAM's WORLD
6/17/2025, 3:08:55 PM

جاسوسہ جس نے ایران کے دل میں نقب لگائی… اور بیویوں کی زبان سے شوہروں کو مروایا! کیتھرین پیریز شکدام — ایک فرانسیسی دوشیزہ، جس نے اسلام قبول کیا اور علانیہ تشیع اختیار کر لیا۔ اس نے ایرانی انقلاب کی تعریف کی، ولایتِ فقیہ کی حمایت کی، یہاں تک کہ اس کے مضامین ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کی ویب سائٹ پر شائع ہونے لگے۔ لیکن یہ سب محض نقاب تھے… درحقیقت، اس کے پیچھے موساد کی آنکھیں چھپی تھیں، جو ایرانی نظام کے اندر سے ہر چیز کو دیکھ رہی تھیں۔ کیتھرین کسی عام جاسوس کی طرح ایران میں داخل نہیں ہوئی، بلکہ وہ ایک لکھاری، صحافی اور مفکر کے طور پر سامنے آئی۔ اس نے سیاستدانوں سے ملاقاتیں کیں، پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ بیٹھکیں جمائیں، ابراہیم رئیسی سے ملی، اور "صحافتی تحقیق" کے پردے میں حساس علاقوں کا دورہ کیا۔ مگر سب سے خطرناک محاذ تھا: خواتین کے نجی محفلیں۔ وہ ایرانی اعلیٰ حکام، فوجی افسران اور سائنسدانوں کی بیویوں کے قریب ہوئی، ان سے قریبی تعلقات بنائے، ان کا دل جیتا یہاں تک کہ وہ اسے اپنی جیسی ایک "بہن" سمجھنے لگیں۔ پھر وہ اپنے شوہروں کی ذاتی زندگی، رہائش، سفر، سیکیورٹی اور روزمرہ کے معمولات تک کی باتیں اس سے بے دھڑک کرنے لگیں۔ ہر لفظ ریکارڈ ہوتا رہا، ہر معلومات اسرائیل کو بھیجی جاتی رہی۔ انہی معلومات کی بنیاد پر اہم شخصیات کی ٹارگٹ کلنگز ہوئیں، ایسی کلنگز جو خواتین کی معصوم باتوں سے ممکن ہوئیں — ایسی باتیں، جن کا شاید انہیں خود بھی ادراک نہ تھا کہ وہ جان لیوا ثابت ہوں گی۔ جب اس پر شک ہوا، تو وہ ایران سے فوراً فرار ہو گئی، اس سے پہلے کہ راستے بند ہو جائیں۔ مگر اس وقت تک اس کا مشن مکمل ہو چکا تھا۔ وہ ایران کو وہ زخم دے چکی تھی، جن کی تکلیف آج بھی جاری ہے۔ اسرائیل اب تک ان معلومات کی بنیاد پر خفیہ اور مہلک کارروائیاں کر رہا ہے، جو کیتھرین نے ایران کے ایوانوں اور گھروں سے حاصل کیں۔ یہ صرف ایک جاسوسی کی داستان نہیں، بلکہ ایک ریاستی سیکیورٹی کی زبردست ناکامی ہے۔ آج کے دور میں، جنگیں بندوق سے نہیں، بلکہ زبان کے وار سے لڑی جاتی ہیں — خاص طور پر خواتین کے حلقوں میں۔ کیا ایران اس سیکیورٹی بریک سے نکل پائے گا؟ اور کیا ایسی کوئی "کیتھرین" آج کسی اور ملک میں سرگرم ہے

Link copied to clipboard!