MARIAM's WORLD
MARIAM's WORLD
June 18, 2025 at 06:57 PM
واشنگٹن کی ہواؤں میں خوشگوار مہک رچی ہوئی محسوس ہو رہی تھی۔ وائٹ ہاؤس کے مہمان خصوصی نیوی بلیو کوٹ میں بہت سج رہے تھے۔ دنیا کے طاقتور ترین شخص ٹرمپ کا آگے بڑھ کے استقبال کرنے کا منظر دیدنی تھا۔ رسمی جملوں کے تبادلے ہوئے۔ امریکی صدر کے چہرے پر خوشگوار حیرت اور مہمان خصوصی کی ادا میں اعتماد اُمڈتا نظر آ رہا تھا۔ دونوں نے ایک ساتھ قدم اٹھاتے کیبنٹ روم کا رخ کیا جہاں گریٹ ہیپی لنچ کا اہتمام کیا گیا تھا۔ املی آلوبخارے کے لذیز اور ٹھنڈے شربت سے مہمان خصوصی کی تواضع کی گئی۔ اس کے بعد دہی بڑے آئے۔ سرسوں کا ساگ اور مکئی کی روٹی کا خاص بندوبست کیا گیا تھا۔ امریکی صدر نے بتایا کہ ساگ گندلوں کا افریقہ سے خاص منگوا کر پکایا گیا ہے۔ مہمان خصوصی نے مسکرا کے شکریہ ادا کیا اور تعریف کرتے بولے “ساگ کی کیا باتاں مسٹر پریذیڈنٹ”۔ پھر باتوں کا رخ عالمی مسائل کی جانب مڑ گیا۔ ایک موقع پر محسوس ہوا جیسے امریکی صدر کو گیس ہو گئی ہو مگر جلد ہی معاملات سنبھل گئے۔پھر آموں کے ساتھ کچی لسی پیش کی گئی۔ ملاقات اختتام کو پہنچی تو مہمان خصوصی نے امریکی صدر سے کہا” آپ پاکستان آ کر اب ہمیں خدمت کا موقع دیں۔ آپ کو ٹیوب ویل پر نہانے کو لے جائیں گے۔”۔پاکستان ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ یہ دورہ تاریخی دورہ تھا جو تاریخ میں مدتوں یاد رکھے جانے کے قابل ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے اس ملاقات میں کسی قیدی کا ذکر نہیں آیا۔ صالح ظافر نمائندہ جنگ واشنگٹن، امریکا

Comments