🌹ــ اسلامی گلدستہ ــ🌹
🌹ــ اسلامی گلدستہ ــ🌹
June 6, 2025 at 03:15 AM
*عرفات کے آنسو ، مزدلفہ کی خاموشی ، اور رب کی آغوش* 🤲🏻💯💙 *✍️قلم حکمت* *غروبِ آفتاب کے بعد عرفات کی وادی پیچھے رہ گئی تھی* *بسوں ، گاڑیوں ، اور قدموں کا کارواں خاموش ، تھکا ہوا ، مگر اندر ہی اندر ایک ایسی آگ جل رہی تھی جسے صرف رب جانتا ہے* *اور پھر مزدلفہ آ گیا ۔ نہ خیمے ، نہ بسترے ، نہ دیواریں ، نہ چھت* *صرف زمین ، اور اس پر بکھرے ہوئے لاکھوں گناہگار جیسے کسی عدالت میں فیصلے کا انتظار ہو* *وہاں کوئی امیر نہ تھا ، کوئی غریب نہ رہا ' ہر شخص چادر میں لپٹا ، آسمان کی چھت کے نیچے* 🌎 *زمین پر یوں لیٹا تھا جیسے اپنی قبر میں ہو ، اور یہ رات ، جیسے برزخ کی پہلی ساعت* *چاند خنک تھا،ہوا میں خاک کی باس تھی ، مگر دل ❤️ دل رب کے اتنے قریب تھا کہ ہر دھڑکن میں تسبیح کی صدا سنائی دیتی تھی* *کہیں کوئی چپ چاپ کنکریاں چن رہا تھا ، ہر کنکری شاید کسی گناہ کا کفارہ ، اور کہیں کوئی چہرہ رب کے حضور سجدہ ریز،اپنی آنکھوں میں پوری زندگی کا حساب لئے* *یہ رات نیند کی نہیں تھی یہ رات بخشش کی تھی یہ وہ لمحے تھے جب عرش پر لکھا جا رہا تھا* *“آج فلاں کو معاف کر دیا گیا* *`یہ مزدلفہ ہے جہاں زمین سخت ہے مگر آسمان نرم ہو جاتا ہے,*
Image from 🌹ــ اسلامی گلدستہ ــ🌹: *عرفات کے آنسو ، مزدلفہ کی خاموشی ، اور رب کی آغوش* 🤲🏻💯💙 *✍️قلم حک...
❤️ 😢 👍 19

Comments