🌹ــ اسلامی گلدستہ ــ🌹
🌹ــ اسلامی گلدستہ ــ🌹
June 20, 2025 at 01:04 PM
کبھی کبھی دل چاہتا ہے میں اس کائنات میں بکھرے ہوئے تمام لوگوں کے دکھ سمیٹ لوں کسی کی پلکوں کا ایک ایک آنسو اپنے دل میں اتار لوں اور خود سمندر بن جاؤں میرا ظرف اتنا اعلٰی هو جائے کہ بڑی بڑی خطا کو درگزر کر دوں. میری ذات دوسروں کے لیے وقف هو. میں خود کیا ہوں__؟ یہ سب ختم ہو جائے اگر رہ جائے تو صرف احساس ___مجھے ہر انسان مسکراتا ہوا ملے. کاش مجھ میں اتنی طاقت ہو کہ میں لوگوں کے دلوں سے غم کے سائے ختم کر سکوں۔ لیکن سچ یہی ہے کہ اللہ پاک کی ذات کے علاوہ کسی کا غم دور کرنے کی کسی انسان میں طاقت نہیں ہو سکتی۔ اور ہم ایک جگہ آ کر ضرور بے بس ہو جاتے ہیں۔ ہاں ایک چیز تب بھی ممکن ہے وہ ہے دعا آپ سب کی خوشیوں کے لیے اپنے اللہ پاک سے بہت ساری دعائیں ہیں. سلامت رہیں خوش رہیں آمیـــــــــــــــــن ثم آمیـــــــــــــــــن ❤️
❤️ 2

Comments