🌹ــ اسلامی گلدستہ ــ🌹
🌹ــ اسلامی گلدستہ ــ🌹
June 21, 2025 at 03:23 PM
🌹بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ🌹 #سلسلہ_مسائل_فقہیہ                            #احکام_الصلوة     ━━❰・ پوسٹ نمبر 203 ・❱━━━              صف بندی سے متعلق مسائل: (5) اگر مقتدی ایک ہو تو کہاں کھڑا ہو؟: اگر مقتدی ایک ہو چاہے بالغ ہو یا نابالغ ہو تو وہ امام کے دائیں طرف برابر میں اس طرح کھڑا ہو کہ اس کا قدم امام کے قدم سے آگے نہ بڑھے۔ (6) اگر مقتدیہ ایک عورت ہو تو کہاں کھڑی ہو؟ اگر مقتدیہ ایک عورت ہے تو وہ امام کے بالکل پیچھے کھڑے ہوکر اقتداء کرے گی (ایک مرد کی طرح برابر میں نہ کھڑی ہوگی) (7) صف بنانے کی ترتیب: صفوں میں سب سے آگے مرد کھڑے ہوں، اس کے بعد بچوں کی صف بنائی جائے اور اگر کسی جگہ عورتیں بھی جماعت میں شریک ہوں تو ان کی صف بچوں کے پیچھے بنائی جائے۔ 📚حوالہ: (1) درمختار زکریا:2/307 (2) ھدایه: 1/124 (3) الفتاوی الھندیہ:1/89 (4) کتاب المسائل:1/434 مرتب:✍  مفتی عرفان اللہ درویش ھنگو عفی عنہ
❤️ 4

Comments