MG News
MG News
June 17, 2025 at 10:16 AM
ریاستِ مدینہ کے وژن کی عملی تعبیر — خیبر پختونخوا کی جیلوں میں منشیات کے عادی قیدیوں کیلئے بحالی مراکز قائم عمران خان کے ریاستِ مدینہ کے نظریے کی روشنی میں، وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی قیادت میں خیبر پختونخوا کی تمام سنٹرل اور ضلعی جیلوں میں منشیات کے عادی قیدیوں کے لیے بحالی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان مراکز میں نہ صرف علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں بلکہ قیدیوں کی نفسیاتی مشاورت، دینی تعلیم، جسمانی سرگرمیوں، کھیلوں اور فنی تربیت کا بھی باقاعدہ انتظام کیا گیا ہے۔ ان اقدامات کا بنیادی مقصد منشیات کے عادی قیدیوں کو اس لعنت سے نجات دلا کر انہیں معاشرے کا مفید اور باعزت شہری بنانا ہے، تاکہ رہائی کے بعد یہ افراد نئی زندگی کا آغاز ایک مثبت سوچ اور عملی مہارتوں کے ساتھ کر سکیں۔.....!
❤️ 👍 🍆 🖕 8

Comments