
MG News
June 17, 2025 at 10:16 AM
📌 پانچویں دن بھی مسجد اقصیٰ کی بندش جاری، قابض افواج کی مذہبی جنگ شدت اختیار کر گئی
قابض صیہونی افواج کی جانب سے پانچویں دن بھی مسجد اقصیٰ المبارک کو نمازیوں کے لیے بند رکھنے کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ اقدام ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کی آڑ میں "ہنگامی حالات" کا بہانہ بنا کر کیا جا رہا ہے، جو کہ درحقیقت قبلہ اول پر منظم حملے اور مذہبی جارحیت کا تسلسل ہے۔
اس کے برعکس، صیہونی حکام نے گزشتہ شب قابض فوجیوں اور انتہاپسند یہودی آبادکاروں کو مسجد اقصیٰ کے نزدیک مذہبی رسومات ادا کرنے کی اجازت دی۔ صیہونی حاخامات اور فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے شمال مشرقی کونے میں واقع حائط البراق کے نیچے شوفار (یہودی بگل) بجایا، جسے وہ اپنے فوجیوں کی حمایت کا مظاہرہ قرار دیتے ہیں۔
یہ اقدامات نہ صرف اسلامی مقدسات کی توہین ہیں بلکہ اقصیٰ کی مکمل یہودیت کی طرف واضح پیش قدمی اور صریح اشتعال انگیزی ہیں، جنہیں روکنا امتِ مسلمہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔....!
😢
👍
9