MG News
June 18, 2025 at 04:09 AM
صوبائی حکومت خیبرپختونخوا
عوامی ایجنڈا - اختیار عوام کا
تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل کا معائنہ – سہولیات اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ
وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کے عوامی ایجنڈا پروگرام پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں، ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل آفتاب عالم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل کا معائنہ کیا۔
انہوں نے ہسپتال میں موجود عملے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی حاضری، ایمرجنسی اور دیگر ادویات کی دستیابی، اور صفائی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے ہسپتال عملے کے رویے اور دستیاب صحت سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کبل نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ تمام شعبوں میں خدمات، ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی اور بروقت علاج کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے۔.....!