
MG News
June 20, 2025 at 09:56 AM
پشاور: تہکال میں بیٹے نے چھری کے وار کرکے اپنے باپ کو قتل کردیا
صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقہ تہکال میں بیٹے نے چھری کے وار کرکے اپنے باپ کوقتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تہکال کے علاقہ چاند ماڑی سبحان آباد میں پیش آیا جہاں ملزم بیٹے فیض الرحمن نے چھری کے وار کرکے اپنے باپ رستم خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
مقتول رستم خان نے گزشتہ روز اپنی بیوی کو ڈنڈے سے مارا جس سے اس کا سر زخمی ہوا تھا بیٹے کو اس بات کارنج تھا جس پر طیش میں آکر باپ پر چھری کے وار کئے ۔
پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا......!
😢
😮
6