MG News
MG News
June 21, 2025 at 02:59 AM
ضلع مردان میں پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور تیاری پر مکمل پابندی عائد ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے دفعہ 144 تعزیرات پاکستان کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع مردان میں تمام اقسام کے پلاسٹک بیگز (بشمول بایوڈیگریڈیبل بیگز) کے استعمال، فروخت اور تیاری پر فوری طور پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام، نکاسی آب کے نظام کی بہتری، صحت عامہ کے تحفظ اور عوامی مشکلات کا خاتمہ ہے۔ حکم نامے کے مطابق ضلع مردان کے میگا مارٹس، شاپنگ پلازہ اور تمام دکانوں میں پلاسٹک بیگز کا استعمال فوری طور پر بند کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے واضح کیا ہے کہ ماحول کے تحفظ اور عوامی مفاد میں اٹھایا گیا یہ قدم قابل عمل بنایا جائے گا، اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ تمام دکانداروں، تاجروں اور شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرتے ہوئے ماحول دوست متبادل بیگز کے استعمال کو فروغ دیں تاکہ ایک صاف، صحت مند اور محفوظ مردان کی جانب پیش قدمی کی جا سکے۔....!
Image from MG News: ضلع مردان میں پلاسٹک بیگز کے استعمال، فروخت اور تیاری پر مکمل پابندی ع...
👍 ❤️ 3

Comments