MG News
MG News
June 21, 2025 at 09:49 AM
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فنانس بل 2025 کی شق وار منظوری کے دوران تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز منظور کرلی ہے۔ اجلاس کی صدارت سید نوید قمر نے کی، جس میں 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن والے افراد کے لیے انکم ٹیکس کی شرح 2.5 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کرنے کی سفارش منظور کی گئی۔ اس کے علاوہ کارپوریٹ سیکٹر پر عائد سپر ٹیکس میں بھی 0.5 فیصد کمی کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔یہ فیصلے مہنگائی سے متاثرہ متوسط طبقے کو ریلیف فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کا حصہ قرار دیے جا رہے ہیں۔......!

Comments