
MG News
June 21, 2025 at 03:28 PM
اسرائیلی فوج کا ایرانی فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، جنوب مغربی ایران میں دھماکوں کی آوازیں
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایکس پر لکھا ہے کہ ’اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیارے اس وقت جنوب مغربی ایران میں فوجی انفرسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘ تاہم انھوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ دوسری جانب ایرانی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ایران میں ایک اور ایٹمی سائنسدان ایثار طباطبائی قمشه اور ان کی اہلیہ اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیارے اس وقت جنوب مغربی ایران میں فوجی انفرسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران میں ایک اور ایٹمی سائنسدان ایثار طباطبائی قمشه اور ان کی اہلیہ اسرائیلی حملوں میں مارے گئے ہیں
یران میں دھماکوں کی آوازیں، اسرائیلی فوج کا ایرانی فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے ایران میں مزید حملوں کا دعویٰ کیا ہے جبکہ جنوب مغربی ایران میں دھماکوں کی آوازوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جنوب مغربی ایران میں ’فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بناتے ہوئے‘ مزید حملے کیے ہیں۔
آئی ڈی ایف کے ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ ’فضائیہ کے جنگی طیارے اس وقت جنوب مغربی ایران میں فوجی انفرسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔‘ تاہم انھوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی ایران کے صوبہ خوزستان کے اہواز اور بندر مہشہر میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔
#israel_airstrike
#iran
#military_targets 🎯
#atomic_scientist 🥼
#teampakistancyberforce......!
😢
😮
2