🫶حقوقِ زوجین و تربیتِ اولاد🫶
🫶حقوقِ زوجین و تربیتِ اولاد🫶
June 18, 2025 at 10:05 AM
`مـــ♥ـــحـــ♥ـــبـــ♥ـــتِ الـــٰـــهـــی` *زھر الریاض* میں ہے حضرت ذالنون مصری رحمۃ اللہ علیہ کہتے ہیں ایک دن میں خانہ کعبہ میں داخل ہو گیا میں نے وہاں ستون کے قریب ایک برہنہ نوجوان مریض کو پڑے دیکھا جس کے دل سے رونے کی اواز نکل رہی تھی میں نے اس کے قریب جا کر اسے سلام کیا اور پوچھا تم کون ہو اس نے کہا میں ایک غریب الوطن عاشق ہوں میں اس کی بات سمجھ گیا اور میں نے کہا میں بھی تیری طرح ہوں وہ رو پڑا اس کا رونا دیکھ کر مجھے بھی رونا اگیا اس نے مجھے دیکھ کر کہا تم کیوں رو رہے ہو میں نے کہا اس لیے کہ تیرا اور میرا مرض ایک ہے اس نے چیخ ماری اور اس کی روح پرواز کر گئی میں نے اس پر اپنا کپڑا ڈالا اور کفن لینے چلا ایا جب میں کفن لے کر واپس پہنچا تو وہ جوان وہاں نہیں تھا میرے منہ سے بے ساختہ سبحان اللہ نکلا تب میں نے ہاتف غیبی کی اواز سنی جو کہہ رہا تھا اے ذالنون اس کی زندگی میں شیطان اسے ڈھونڈتا تھا مگر نہ پا سکا مالک دوزخ نے اسے ڈھونڈا مگر نا پا سکا رضوان جنت سے تلاش کے باوجود نہ پا سکا میں نے پوچھا پھر وہ کہاں گیا جواب ایا ، *فی مقعد صدق عند ملیک مقتدر* یعنی سچ کی مجلس میں عظیم قدرت والے بادشاہ کے حضور۔ مکاشفۃ القلوب ٧٥ *⏤͟͟͞͞★🤍⃟ `حقوق زوجین`* 🕊️⏤͟͟͞͞★*
❤️ 👍 😢 🙏 😮 😂 525

Comments