🫶حقوقِ زوجین و تربیتِ اولاد🫶
🫶حقوقِ زوجین و تربیتِ اولاد🫶
June 20, 2025 at 09:31 AM
« آنکھوں کا کمال » #الحب_و_العشق 45 *آنکھیں وہ کام کرتی ہیں جو الفاظ نہیں کر سکتے* اگر آپ کی آنکھیں بے زبان ہیں تو آپ کی زبان کے الفاظ سامنے والے پر اثر نہیں ڈال سکتے عربی کے مشہور شاعر احمد شوقی نے آنکھوں کے بارے کہا و إذا العيونُ تحدّثت بلغاتها قالت مقالا لم يقلهُ خطيبُ *اور جب آنکھیں اپنی زبانوں میں بات کرتی ہیں تو ایسی بات کرتی ہیں کہ کوئی خطیب ایسی بات نہیں کر سکتا.* یعنی آنکھیں دل کی باتیں بغیر جھوٹ کے بتا دیتی ہیں اور ایسا کلام کرتی ہیں کہ زبان ان جذبات کا اظہار کرنے سے عاجز ہوتی ہے عربی کے مشہور شاعر ادریس جمّاع کا مشہور شعر ہے والسّيفُ في الغمد لا تُخشى مضاربهُ و سيف عينيكِ في الحالينِ بتّارُ *تلوار میان میں ہو تو اس کی ضرب کا ڈر نہیں ہوتا جبکہ تیری آنکھوں کی تلوار تو دونوں حالتوں میں کاٹ دینے والی ہے!* یعنی تیری آنکھوں کی کاٹ میان میں ہو تب بھی شدید ہے میان سے باہر ہو تب بھی شدید ہے مطلب کہ آنکھیں جھکی تو قیامت ڈھائے اٹھ جائے تو دل دہلائے *آنکھوں کا تیر کبھی نظرِ بد بن کے موت کا سبب بن جاتا ہے* اور کبھی نظر بگڑی تقدیر بنا دیتی ہے نگاہِ ولی میں وہ تاثیر دیکھی بدلتی ہزاروں کی تقدیر دیکھی بہر حال آنکھیں سچ بولتی ہیں اور دل تک جانے کا رستہ آنکھوں میں ہے! جس طرف اٹھ گئیں ہیں آہیں ہیں چشمِ بدور کیا نگاہیں ہیں *آنکھیں جکڑ لیتی ہیں آنکھیں باندھ لیتی ہیں آنکھیں قیدی بنا لیتی ہیں* ✍️ #سید_مہتاب_عالم
Image from 🫶حقوقِ زوجین و تربیتِ اولاد🫶: « آنکھوں کا کمال »  <a class="text-blue-500 hover:underline cursor-poi...
❤️ 👍 😮 😢 🙏 😂 369

Comments