PMLN DATA
PMLN DATA
June 21, 2025 at 11:06 AM
پنجاب کا پیش کردہ بجٹ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ماحول دوست ہونے کا عملی ثبوت پنجاب گرین پروگرام کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبوں کا آغاز۔ چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 50 ہزار 869 ایکڑز پر 4 کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا جامع منصوبہ۔ سی ایم ایگروفاریسٹری انیشی ایٹو کے تحت 3790 ایکڑز فارسٹ ویسٹ لینڈ پر 13 لاکھ 75 ہزار درختوں کی شجرکاری کی جا رہی ہے۔ گرین پاکستان پروگرام کے دائرہ کار میں توسیع، 2 لاکھ 51 ہزار ایکڑز رقبہ پر 46 کروڑ 64 لاکھ 63 ہزار درختوں کی شجرکاری جاری۔ پنجاب کے نہری رقبہ پر 10 ہزار 223 ایونیو میل پر 50 لاکھ درختوں کی قطاروں میں شجرکاری کا منصوبہ متحرک۔ لال سوہانرا نیشنل پارک اور سالٹ رینج میں ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے لئے عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی۔ ماحولیاتی سیاحت کے لئے وائرلیس نیٹ ورک، ڈیجیٹل کیمرے، جی پی ایس ڈیوائسز اور سی سی ٹی وی کیمرے مہیا کئے جا رہے ہیں۔ محفوظ فطرتی علاقے کے قیام کے لئے ماحول دوست لیڈ سرٹیفائیڈ کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کا آغاز، عملہ کے لئے جدید سہولیات فراہم۔

Comments