
KARACHI INFO
June 18, 2025 at 01:40 PM
*🛑 کراچی سمیت سندھ بھرکے کالجز میں داخلے، داخلہ فارم میں ڈومیسائل کی شرط ختم*
*سندھ بھر کے 375 کالجوں میں داخلے کا عمل شروع ہوگیا ہے، جن میں کراچی کے 154 کالج بھی شامل ہیں۔*
*ڈائریکٹر جنرل کالجز نوید صدیقی نے بتایا کہ کراچی میں اب تک 18,756 داخلہ درخواستیں موصول ہوچکی ہیں، جبکہ حیدرآباد میں 883، میرپورخاص میں 456، نوابشاہ میں 320، لاڑکانہ میں 345 اور سکھر میں 364 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔*
*انہوں نے بتایا کہ طلبا اور والدین کی سہولت کے لیے کراچی کے کالجوں میں 29 سہولیاتی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ اس سال داخلہ کے عمل کو مزید آسان بنایا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ داخلہ فارم سے ڈومیسائل کی شرط ختم کردی گئی ہے۔*
https://whatsapp.com/channel/0029Vanr0MREKyZLtPoHiF0p