
KARACHI INFO
June 20, 2025 at 09:49 PM
13 جولائی سے ساون کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔
بزرگوں کا کہنا ہے کہ ساون اتنا زرخیز ہوتا ہے کہ اگر سوکھی لکڑی بھی زمین میں گاڑ دی جائے تو وہ سبز ہو جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ مہینہ پودے اور درخت لگانے کے لیے سب سے موزوں وقت سمجھا جاتا ہے۔
آئیے! اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور درخت لگانے کی تیاری کریں تاکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت پر قابو پایا جا سکے اور ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔
درختوں میں نیم ایک خاص درخت ہے جو 55 ڈگری تک گرمی اور 10 ڈگری تک سردی برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایک 12 فٹ اونچا درخت اتنی ٹھنڈک پیدا کرتا ہے جتنے تین ایئر کنڈیشنر مل کر کرتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ نیم کا درخت رات کے وقت بھی آکسیجن خارج کرتا ہے۔
درخت زندگی ہیں — درخت قیمتی سرمایہ ہیں۔
*نیم کے پودے کی قیمت تقریباً 50 سے 100 روپے تک ہوتی ہے، جو ہر کسی کی دسترس میں ہے۔*
اس کے علاوہ، *بکائن، جامن، شیشم، کچنار، پیپل، پاپولر، پلکن، آم، امرود* وغیرہ بھی ایسے درخت ہیں جو ماحول دوست ہیں اور ٹھنڈک پیدا کرتے ہیں۔
🌱 درخت لگائیں — زندگیاں بچائیں!
اب وقت ہے عملی قدم اٹھانے کا، تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک صاف، سرسبز اور صحت مند ماحول دیا جا سکے۔