
News Paragon
June 21, 2025 at 08:06 PM
محمد بن سلیمان کا ایک فارسی چینل ہے "ایران انٹرنیشنل" جو لندن سے براڈ کاسٹ ہوتا ہے۔ اس کا بجٹ بی بی سی فارسی سے تین گنا زیادہ ہے۔ تنخواہیں بھی اسی طرح ہیں۔ محمد بن سلیمان اس چینل پر پانی کی طرح پیسہ بہا رہا ہے۔
ایران کے متعلق جو بھی جھوٹی خبریں پہلے مغربی میڈیا اور پھر دوسرے میڈیا تک پہنچتی ہیں اس کا بڑا سورس یہ چینل ہے۔ پچھلے کچھ ماہ میں سب بڑی فیک نیوز اس چینل نے پیدا کیں اور پھیلائی ہیں۔
اس چینل کی ایران سے نفرت اسرائیلی میڈیا سے تین چار گنا زیادہ ہے۔ جھوٹ بھی اس نسبت سے زیادہ ہے۔ اسی چینل پر سابق ڈکٹیٹر رضا شاہ پہلوی کا گھامڑ سا بیٹا ہر وقت ٹائی لگا کر "ایران کا اگلا بادشاہ" بننے کے لئے تیار بیٹھا ہوتا ہے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ جو ایرانی شہری حکومت کے ناقد بھی ہیں وہ بھی اس استعمار کے اس گھٹیا ٹاؤٹ سے نفرت کرتے ہیں۔ ایران میں اسے کوئی پسند نہيں کرتا۔
خیر محمد بن سلیمان صاحب سے گزارش ہے کہ سر کچھ ہتھ ہولا رکھیں۔ ایران برادار اسلامی ملک ہے۔ دوسری طرف اسرائیل ہے جو مسلمانوں کا بدترین دشمن ہے۔ اپنے چینل کو کچھ لگام دیں۔ انہيں کہیں فتنہ نہ پھیلائیں۔ مسلمانوں کا ساتھ دیں۔🙏