
Dr Abdul Wajid Shazli
June 18, 2025 at 02:24 PM
حضرت میثم تمار رضی اللہُ تعالیٰ عنہ دراصل شہیدِ عشق ہیں۔ اور یہ عشق کا راستہ بڑا ہی کٹھن ہے۔ تاحد نگاہ مصائب و آلام کا بحر بے کنار ہے ۔ اس راہ پرخار کی طرف قدم بڑھانے سے پہلے حضرت میثم تمار رضی اللہُ تعالیٰ عنہ اور ان کے حالات کا مطالعہ کریں اور ان سے پوچھ لیں کہ ان پر کیا بیتی۔؟ عشق کی قربان گاہ میں ان کا لاشہ کیسے تڑپا ؟ ان کی کٹتی ھوئی زبان سے ٹپکتے ہوے خون کا ایک ایک قطرہ یہی کہتا سنائی دے گا۔!
" عشق قربانی مانگتا ہے "
اے سالک! تو بھی کسی ایک کا ہو جا اور قربان ہو جا۔ محبوب قربانی کے بعد ہی ملتا ہے۔
عیدِ هر کَس،آن مَهی باشد، که او قُربانِ او است
ہر شخص کی عید وہی چاند (محبوب) ہے،
جس پر وہ خود کو قربان کرتا ہے۔
🤲 اعمال کا ہدیہ:-
ایک بار سورۃ فاتحہ تین بار سورۃ اخلاص اور اول و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھ کر اس عظیم ہستی کو ہدیہ کریں۔

❤️
👍
🤲
😢
❤
🙏
♥
❤🔥
🌸
🌹
120