Ammar Shah Punjabi
Ammar Shah Punjabi
June 15, 2025 at 02:45 PM
عالمی طاقتوں کی نئی صف بندی اور ممکنہ تیسری جنگِ عظیم — سید محمد عمار کاظمی کولڈ وار کے بعد امریکہ واحد سپر پاور بن چکا تھا، مگر اب حالات پھر کروٹ لے رہے ہیں۔ روس کی نسبت چین امریکہ کا مقابلہ بہتر کرتا نظر آتا ہے۔ چین کی خارجہ پالیسی بھی روس سے بہتر ہے اور معیشت بھی۔ مزید یہ کہ اس کے آس پاس ایسا کوئی (یوکرین جیسا) دشمن بھی نہیں، جس سے اُلجھا کر امریکہ اسے نقصان پہنچا سکے۔ یہ بھی اہم ہے کہ چین میں روس کی طرح کسی ڈس انٹیگریشن کا تاحال کوئی نشان نہیں، کہ جہاں علیحدگی کی تحریکوں کو اُبھار کر غیر مستحکم کیا جا سکے۔ انہی عوامل کی وجہ سے چین سوفٹلی آگے بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ اور اگر حالیہ تنازعے میں وہ کھل کر ایران کے ساتھ اعلانیہ کھڑا ہوتا ہے تو اس سے امریکہ کا "لون سپر پاور" والا امیج ختم ہو جائے گا۔ اور بات یہیں ختم نہیں ہوگی—یہ چیلنج آگے بڑھ کر یورپ کو بھی گھیرے میں لے گا، اور وہ اتحادی طاقت، ایک پرانا "سٹیٹس کو"، جسے امریکہ، برطانیہ، فرانس، نیٹو اور مغرب کے دیگر ممالک دہائیوں سے انجوائے کرتے چلے آ رہے ہیں، وہ بھی ٹوٹ جائے گا۔ چین کے کھڑے ہونے کے بعد اس سٹیٹس کو کو بچانے کا ایک ہی راستہ بچے گا، اور وہ دنیا کو تیسری باقاعدہ عالمی جنگ کی طرف لے جائے گا۔ اس سب میں اگر روس، اکثریتی سینٹرل ایشیائی ریاستیں، پاکستان، ایران اور ترکی ہم رکاب ہوتے ہیں، تو یہ یقیناً دوسری عالمی جنگ کے نازی جرمنی اتحاد سے کہیں زیادہ مضبوط اتحاد تصور ہوگا!
😮 1

Comments