
Ammar Shah Punjabi
June 18, 2025 at 09:20 PM
ایران نے اسرائیل پر میزائل فائر کر کے صرف عسکری حملہ نہیں کیا — یہ ایک گہرا نفسیاتی، سیاسی اور عالمی پیغام تھا!
رپورٹس کے مطابق، ایران کا نیا میزائل خلا میں داخل ہوا اور پھر ہدف کی طرف لوٹا — بالکل روسی "اورشینک" کی طرز پر!
اگر یہ دعویٰ درست ہے، تو اس کا مطلب یہ ہے کہ:
یہ محض اسرائیل نہیں، بلکہ امریکہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے!
ایران شاید اب ایسا میزائل لانچ کر رہا ہے جو:
امریکی دفاعی شیلڈز کو ناکام بنا سکے
ہدف پر تابر توڑ حملہ کر سکے
اور سب سے بڑھ کر، امریکہ میں خطرے کا احساس جگا سکے!
کیونکہ ایران جانتا ہے:
"اسرائیل وہ طوطا ہے جس کی جان امریکہ کے ہاتھ میں ہے۔
جب تک امریکہ کو کوئی خطرہ محسوس نہ ہو، تب تک اسرائیل کو بھی کچھ نہیں ہوتا!"
اس حملے کا اصل ہدف اسرائیلی سرزمین نہیں،
بلکہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کا اعصابی نظام تھا —
جسے یہ سوچنے پر مجبور کیا جا رہا ہے کہ:
"کیا ہم واقعی ناقابلِ تسخیر ہیں؟"
"ایران نے جو مار کی ہے، وہ میزائل کی نہیں — احساسِ خطر کی مار ہے!
مار اسرائیل پر نہیں، اُس ہاتھ پر کی گئی ہے جس نے اسرائیل کو انگلیوں میں اٹھا رکھا ہے!"
عمار شاہ پنجابی
👍
1